WE News:
2025-11-03@06:00:26 GMT

دنیائے فیشن کا اہم باب بند: گورجیو آرمانی نہیں رہے

اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT

دنیائے فیشن کا اہم باب بند: گورجیو آرمانی نہیں رہے

عالمی شہرت یافتہ اطالوی فیشن ڈیزائنر گورجیو آرمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اطالوی فیشن برانڈ اب اسپیس سوٹ بھی بنائے گا

غیرملکی میڈیا کے مطابق گورجیو آرمانی کئی دہائیوں تک دنیا کے سب سے بااثر اور باوقار فیشن ڈیزائنرز میں شمار ہوتے رہے۔ آرمانی گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنے آخری دنوں تک انتہائی جانفشانی سے کام کرتے رہے۔

ان کا انتقال اپنی رہائشگاہ پر ہوا۔ ان کے جنازے کی تقریب آئندہ ہفتے میلان میں عوامی سطح پر خراج عقیدت کے طور پر منعقد کی جائے گی جس کے بعد تدفین کی جائے گی۔

گورجیو آرمانی کون تھے؟

گورجیو آرمانی 11 جولائی 1934 کو اٹلی کے شہر پیچنزا میں پیدا ہوئے۔ ابتدا میں انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی تاہم بعد ازاں انہوں نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھا۔

انہوں نے میلان کے ایک بڑے ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں ’ونڈو ڈریسر‘ کے طور پر کام شروع کیا جہاں سے ان کے تخلیقی سفر کی بنیاد پڑی۔

سنہ 1975 میں انہوں نے اپنے قریبی ساتھی سیرجیو گالیوٹی کے ساتھ مل کر Giorgio Armani S.

p.A. کی بنیاد رکھی۔ یہ کمپنی دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے ممتاز ترین فیشن برانڈز میں شمار ہونے لگی۔

فیشن میں انقلاب

آرمانی نے مردانہ سوٹ کے روایتی سخت ڈھانچے کو نرم اور آرام دہ شکل دی جسے ’ان اسٹرکچرڈ ٹیلرنگ‘ کہا جاتا ہے۔ ان کا سادہ لیکن شائستہ ڈیزائن خصوصاً پاور سوٹ سنہ 1980 کی دہائی میں کاروباری اور فلمی دنیا کی اولین ترجیح بن گیا۔

ان کی شہرت میں اس وقت زبردست اضافہ ہوا جب سنہ 1980 کی مشہور ہالی ووڈ فلم  ’امریکن جیگولو‘ میں رچرڈ گیئر نے ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کیے۔ اس کے بعد آرمانی ہالی ووڈ، سیاست، کھیل اور کاروبار کی دنیا کی معروف شخصیات کے پسندیدہ ڈیزائنر بن گئے۔

بین الاقوامی شناخت اور کاروباری وسعت

آرمانی کا برانڈ صرف فیشن تک محدود نہ رہا بلکہ اس نے عطر، گھریلو مصنوعات، ریزورٹس، ہوٹلز اور حتیٰ کہ اسپورٹس ٹیموں تک وسعت اختیار کی۔ ان کا برانڈ اطالوی معیار، سادگی اور نفاست کی پہچان بن گیا۔

مزید پڑھیے: ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی شادی میں کن بڑے ستاروں کو دعوت دی گئی؟

گورجیو آرمانی نے ہمیشہ اپنی کمپنی کی خودمختاری کو ترجیح دی اور کبھی کسی بڑے سرمایہ دار ادارے کو اپنا برانڈ فروخت نہیں کیا۔ وہ ایک نایاب مثال تھے جو اپنی زندگی میں ہی ایک مکمل فیشن سلطنت کے خالق اور محافظ بھی تھے۔

شخصیت اور اصول

آرمانی اپنے ادارے میں نظم، محنت اور پیشہ ورانہ اصولوں کے علمبردار تھے۔ وہ سادگی پسند، کم گو اور کام پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے والے شخصیت کے حامل تھے۔ ان کا عملہ انہیں ایک باوقار لیکن ہم مزاج قائد کے طور پر یاد کرتا ہے۔

اطالوی وزیراعظم و دیگر کا زبردست خراج عقیدت اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی

آرمانی کے انتقال پر اطالوی حکومت، فیشن انڈسٹری، ہالی ووڈ اور دنیا بھر سے سیاسی، سماجی و ثقافتی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اطالوی وزیر اعظم جیورجیا میلونی نے انہیں ’اطالوی فیشن کا سفیر اور قومی فخر‘ قرار دیا۔ ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے انہیں ’ایک سچے دوست اور فیشن کے بادشاہ‘ کا لقب دیا۔

میراث

گورجیو آرمانی نے فیشن کو محض ملبوسات سے آگے بڑھا کر ایک طرزِ زندگی میں تبدیل کر دیا۔ ان کی خدمات نہ صرف فیشن بلکہ عالمی ثقافت، معیشت اور خوداعتمادی کے تصور میں بھی نمایاں کردار کی حامل ہیں۔

آج گورجیو آرمانی اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں لیکن ان کی تخلیق کردہ فیشن سلطنت ایک ناقابل فراموش میراث کے طور پر زندہ ہے۔ ان کا نام ہمیشہ عزت، معیار اور وقار کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اطالوی فیشن فیشن فیشن کا اہم باب گورجیو آرمانی گورجیو آرمانی کا انتقال

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اطالوی فیشن فیشن فیشن کا اہم باب گورجیو آرمانی گورجیو آرمانی کا انتقال گورجیو آرمانی اطالوی فیشن کے طور پر انہوں نے ہالی ووڈ

پڑھیں:

دنیا کے مہنگے ترین موبائلز کی کیا خاص بات ہے؟ استعمال کون کر رہا ہے؟

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جب مہنگے گیجٹس کی بات کی جاتی ہے تو عموماً ہمارے ذہن میں ہائی اینڈ فلیگ شپ فون آتے ہیں لیکن ایک ایسی دنیا بھی ہے جہاں لگژری اسمارٹ فونز موجود ہیں جو فیچرز یا پرفارمنس سے زیادہ ڈیزائن، انفرادیت اور شاہانہ طرز پر توجہ دیتے ہیں۔

دنیا کے مہنگے ترین لگژری فون سونے، ہیروں اور دیگر نایاب مواد سے تیار کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ صرف ٹیک ڈیوائسز نہیں بلکہ دولت اور شان اور نمود و نمائش کی علامت بن جاتے ہیں۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق فیلکن سپرنووا آئی فوج 6 پنک ڈائمنڈ ایڈیشن دنیا کے سب سے مہنگے اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے، جس کی قیمت حیران کن طور پر48.5 ملین امریکی ڈالر(تقریباً430 کروڑ بھارتی روپے) ہے، یہ فون نیویارک کی لگژری برانڈ فیلکن نے تیار کیا ہے اور یہ اپنے منفرد اور قیمتی ڈیزائن کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔

اس موبائل کا باڈی پلاٹینم یا 18/24 قیراط خالص سونے سے بنایا گیا ہے اور اس کی اصل پہچان اس کے پچھلے حصے پر لگا بڑا گلابی ہیرا ہے جو ایپل کے لوگو کے نیچے جڑا ہوتا ہے۔

فیچرز عام آئی فون 6 جیسے ہی ہیں، جیسا کہ4.7 انچ ریٹینا ایچ ڈی ڈسپلے، ایپل اے 8 چپ اور 8 میگا پکسل کیمرہ، تاہم اس کے علاوہ اس لگژری ورژن میں خاص پلاٹینم کوٹنگ اور جدید سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو اسے نہ صرف قیمتی بلکہ زیادہ محفوظ بھی بناتے ہیں۔

یہ لگژری فون بھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ انیتا امبانی کے استعمال میں ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین موبائل فون میں سے ایک گولڈوش لے ملین بھی ہے، جس کو ایک وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کا سب سے مہنگا فون قرار دیا گیا تھا، اس کی قیمت 1.3 ملین ڈالر (تقریباً 11.5 کروڑ بھارتی روپے)ہے۔

اس موبائل فون کو ڈیزائنر ایمانوئیل گوئیٹ نے تیار کیا تھا اور اس ماڈل کے صرف تین فون ہی بنائے گئے تھے، اس کا فریم 18 قیراط سفید سونے سے تیار کیا گیا ہے اور اسے VVS-1 گریڈ کے 120 قیراط ہیرے سے سجایا گیا ہے۔

فیچرز کے لحاظ سے یہ فون بہت سادہ ہے، 2 میگا پکسل کیمرہ، 2 جی بی اسٹوریج، بلوٹوتھ اور 2G کنیکٹیویٹی، اس فون کی اصل قیمت اس کی ٹیکنالوجی میں نہیں بلکہ اس کے نایاب ڈیزائن اور قیمتی مواد میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق گریسو لگژور لاس ویگاس جیک پاٹ کی قیمت ایک ملین ڈالر (تقریباً 8.9 کروڑ بھارتی روپے) ہے، کلیکٹرز کے لیے ایک شاہ کار سمجھا جاتا ہے اور یہ فون بیک وقت لگژری، ہنرکاری اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اس فون کا کیس 180 گرام خالص سونے سے بنایا گیا ہے اور اس پر 45.5 قیراط کے نایاب سیاہ ہیرے جڑے ہوئے ہیں، اس کے پچھلے حصے میں 200 سال پرانی افریقی بلیک ووڈ استعمال کی گئی ہے، جو دنیا کی سب سے نایاب اور مہنگی لکڑیوں میں سے ایک ہے۔

اس کے کیپیڈ کی ہر ایک کلید کرسٹل سفائر سے ہاتھ سے پالش اور لیزر اینگریو کی گئی ہے، جن کا مجموعی وزن32 قیراط ہے، اس خوبصورت فون کے صرف تین یونٹ تیار کیے گئے تھے اور ہر ایک کا منفرد سیریل نمبر ہے، جو اسے واقعی ایک نایاب اور بے مثال گیجیٹ بناتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • نومبر، انقلاب کا مہینہ
  • ہر چیزآن لائن، رحمت یا زحمت؟
  • دنیا کے مہنگے ترین موبائلز کی کیا خاص بات ہے؟ استعمال کون کر رہا ہے؟
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان انتقال کرگئے