نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلتے تو مدت پوری کرتے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے پچھلے دورِ حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلتے تو مدت پوری کرتے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ بار بار تسلسل کی بات ہو رہی ہے، آپ مری کی میٹنگ میں موجود تھے، کس تسلسل کی بات ہو رہی ہے؟ اس سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مری میٹنگ میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، یہ محض کسی ذہن کی اختراع ہے جو میٹنگ میں موجود بھی نہیں تھا، یہ بات صرف میڈیا کی ایجاد ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مری میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہم نے اس میٹنگ میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کیا، سیلاب پر بات کی، سیلاب ایک قومی المیے کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، ہمارے ایجنڈے میں ضمنی الیکشن تھے جو آج ملتوی ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین میں ہماری موجودگی بہت اچھی رہی، وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر وہاں موجود تھے، دوسرے ملکوں کے لوگ جس طرح وزیراعظم سے ملے ہیں، ان کو خوب پذیرائی ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کیا کیا جائے کہ میڈیا یہ ڈسکشن کرے کہ ان کو اگلی صفوں میں کیوں کھڑا کیا گیا، یہ بات کی جا رہی تھی کہ شہباز شریف نے کپڑے کون سے پہنے ہوئے تھے، کھڑے کہاں تھے۔
کیا نواز شریف موجودہ نظام سے خوش ہیں کہ اسی طرح چلتا رہے معاملہ؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف مطمئن ہیں کہ چیزیں درست سمت جا رہی ہیں، “ووٹ کو عزت دو” والی بات گزر گئی ہے، وہ اب 5 سال کے بعد جب الیکشن ہوں گے تو آئے گی۔ اس وقت ہم گورننس یا سیاسی اسٹریٹجی کی بات کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ بندے کے نظریات کو عملی شکل دینے کا ایک خاص وقت ہوتا ہے لیکن آپ اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ اگر ایک چیز کامیابی سے چل رہی ہے تو آپ دوسری چیز کو تھوڑی دیر کے لیے پیچھے کر سکتے ہیں۔ جیسے ابھی اچھی صورتحال ہے، جنگ میں کامیابی مل رہی ہے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے تیسرے دورِ حکومت میں جس طرح تیزی سے ہماری ڈیولپمنٹ ہو رہی تھی، سی پیک چل رہا تھا، سڑکیں بن رہی تھیں، معیشت درست سمت جا رہی تھی، ایکسچینج ریٹ مستحکم تھا، اگر اس وقت نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلتے رہتے تو 5 سال وہ بھی پورے کر لیتے اور آج پاکستان کی صورتحال بہت مختلف ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارا ہدف ملکی استحکام ہے، چاہے وہ بھارت سے متعلق ہو یا معیشت سے، ہماری ایک سمت متعین ہو چکی ہے اور ہم نے اسی سمت پر چلنا ہے۔ ہم ماضی کی طرح اس سمت سے ڈسٹرکٹ (distract) نہیں ہونا چاہتے۔
حنیف عباسی کی جانب سے خود پر تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہائبرڈ نظام سے متعلق میں ہمیشہ بات کرتا ہوں۔ ہائبرڈ نظام اب قابلِ فہم بات ہے۔ اگر وزیراعظم مجھے شٹ اپ کال دے دیں تو میں خاموش ہو جاؤں گا۔
کیا آپ کی مریم نواز سے نہیں بن رہی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: “مریم نواز میرے لیڈر کی بیٹی ہے، میری بیٹی ہے، وہ ہماری پارٹی کا مستقبل ہے، ان کو والد اور چچا گروم کر رہے ہیں، وہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ میرے ان سے کوئی اختلاف نہیں ہیں، مجھے ہنسی آتی ہے جب ایسی باتیں ہوتی ہیں۔”
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا سوال کے جواب میں کہ نواز شریف انہوں نے کہا میٹنگ میں نے کہا کہ رہی ہے ہو رہی
پڑھیں:
مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا۔
ارکان اسمبلی نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں گھر میں آتشزدگی، ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔
اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیڈرشپ میں پنجاب آج پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ ہے، مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
انہوں نے کہا کہ کیتھ لیبز اور الیکٹرو بس سروس جیسے منصوبے عوام دوست قیادت کی روشن مثال ہیں، ہر طبقہ مستفید ہو رہا ہے۔