Express News:
2025-11-03@16:26:27 GMT

رکھیو غالبؔ مجھے اس تلخ نوائی سے معاف!

اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT

فیض صاحب خوش قسمت تھے جو یہ کہہ گئے اور ان پر مقدمہ نہ چلا، جو مقدمے چلے اور انھوں نے قید کاٹی ان کی نوعیت دوسری تھی۔

متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے

کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے

…٭…

نثار تری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں

چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے

جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے

نظر چرا کے چلے جسم و جاں بچا کے چلے

ہے اہل دل کے لیئے اب یہ نظم بست و کشاد

کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد

٭………٭

زمانہ بالکل نہیں بدلا، اب بھی ’’ سنگ و خشت ‘‘ قید میں ہیں اور ’’سگ‘‘ آزاد ہیں۔ سیاست دانوں اور حکمرانوں کو عوام کا درد کھائے جا رہا ہے، یہ سیاست دان عوامی درد میں مرے جا رہے ہیں، الیکشن میں لاکھوں خرچ کرکے کروڑوں کمانے کا ڈھنگ یہ جانتے ہیں، وہ لوگ جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، قابل ہیں، عوامی خدمت کا درد رکھتے ہیں۔

وہ کبھی اقتدار میں نہیں آ سکتے کیوں کہ ان کے پاس نہ پارٹی کو دینے کے لیئے فنڈز ہیں، نہ الیکشن لڑنے کے لیئے پیسہ۔ میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ کروڑوں لوگوں میں سے صرف چند لوگ ہی کیوں ہر بار اقتدار میں آتے ہیں۔ پیٹ میں عوام کا درد لیئے اور پھر اپنا پیٹ بھرنا شروع کر دیتے ہیں، ٹینڈر میں لاکھوں وصول کرتے ہیں، جعلی اکاؤنٹ بینک میں کھلواتے ہیں، بینکوں سے قرضہ لیتے ہیں جو کبھی واپس نہیں کیا جاتا، پاکستان میں صرف ساٹھ فی صد افراد پڑھے لکھے ہیں۔

وڈیرے، جاگیردار، زمیندار، سردار اپنے اپنے علاقے میں اتنے بااثر ہوتے ہیں کہ اپنے مزارعوں کو بتا دیتے ہیں کہ کس نشان پر ٹھپہ لگانا ہے، اگر انھوں نے ایسا نہ کیا تو ان کا حقہ پانی بند کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ رہ گئے سرمایہ دار وہ اپنے پیسے کے بل بوتے پر من پسند سیٹ خرید لیتے ہیں اور من پسند وزارت پر قابض ہو جاتے ہیں۔

سرکاری ملازمت کے سلسلے میں کالجوں کے پروفیسرز اور لیکچرر کو پریزائیڈنگ افسر بنایا جاتا ہے۔ جو امیدوار ووٹوں کی گنتی کے دوران سب سے آگے ہوتا ہے اسے ایک فون کال پر ہرا دیا جاتا ہے اور جو منظور نظر ہوتا ہے اس کے گلے میں وَر مالا ڈال دی جاتی ہے اور یہ چند سو افراد عوام پر حکومت کرنے کے لیئے حلف اٹھاتے ہیں جس میں قوم کی خدمت کی قسم کھائی جاتی ہے، پھر بتایا جاتا ہے کہ اس سال موجودہ حکومت کے دور میں بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے۔

اعداد و شمار کا گورکھ دھندا اخبارات میں شایع ہوتا ہے اور اگلے دن منی بجٹ پیش ہو جاتا ہے جس میں اشیا کی قیمتیں بڑھ جانے کا تحفہ دیا جاتا ہے لیکن اس سال تو کوئی منی بجٹ کی زحمت بھی گوارا نہیں کی گئی، بجٹ کے فوراً بعد بجلی،گیس، پٹرول، ڈیزل اور چینی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے،اسے اس طرح سمجھیے کہ چینی پہلے ایک سو چالیس اور ایک سو پچاس روپے کلو مل رہی تھی، اچانک حکومت میں پنجے گاڑنے والوں نے مقتدر قوتوں سے کہا کہ چینی ضرورت سے زیادہ ہے اس لیئے برآمد کی اجازت دی جائے، حکومت نے فوراً گرین سگنل دے دیا اور مقامی طور پر چینی کی قیمت ایک سو نوے تک پہنچ گئی، جب لوگوں کا احتجاج بڑھا تو قیمت حکومتی سطح پر ایک سو پینسٹھ روپے مقرر کر دی گئی، لیکن ایسے حکومتی اعلانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، چینی اب بھی 190 روپے فی کلو بک رہی ہے۔

ایک دن پہلے ہی میری ملازمہ اسی قیمت پر چینی لائی ہے۔ چینی کا بحران عمران خان کی حکومت کے دوران ہوا تھا، جب چینی برآمد کرکے خوب ڈالر کمائے گئے تھے اور اب بھی وہی ہوا، موجودہ ارکان اسمبلی اپنی تنخواہیں بڑھواتے رہتے ہیں، خود ہی اضافے کی درخواست کرتے ہیں اور فوراً ہی خود اضافہ کر لیتے ہیں۔ آپ ستم ظریفی دیکھیے کہ جو تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اس کی تنخواہوں میں صرف 10 فی صد اضافہ کیا گیا اور پنشنرز کی پنشن میں صرف7 فی صد اضافہ کیا گیا جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔

میں سوچتی ہوں ان ارکان اسمبلی میں ایسا کیا خاص جوہر ہوتا ہے کہ یہ خود کو دوسروں سے برتر سمجھنے لگتے ہیں، کیونکہ وہ زیادہ امیر ہیں اس لیے اقتدار کا ہما ہمیشہ ان کے سر پر بیٹھا رہے گا اور وہ عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے رہیں گے۔ انھوں نے حکومت سے کہا کہ ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں، فوراً بڑھا دی گئیں، لیکن عوام کے پاس یہ استحقاق نہیں کہ وہ اپنی تنخواہیں اور پنشن خود بڑھا سکیں، تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں کم از کم 40 فی صد اور پنشنرز کی پنشن میں 20 فی صد اضافہ کرنا چاھیئے۔ ارکان اسمبلی کروڑوں اور اربوں کے مالک ہیں لیکن ان کی ہوس ختم نہیں ہوتی۔

کچھ عرصہ قبل ہی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھائی گئی اور پھر سب ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ الگ سے ملتے ہیں، جس میں سے آدھے ان کی جیب میں جاتے ہیں، اسی لیے ناقص میٹریل والی بلڈنگیں دھڑا دھڑ گر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیے گئے جس میں تقریباً بارہ ہزار ملازمین کام کر رہے تھے، انھیں بے روزگار کرکے ان کے چولہے ٹھنڈے کر دیے گئے، پی ڈبلیو ڈی کو بند کر دیا گیا۔ بجلی، گیس، ڈیزل کی قیمت بڑھا دی گئی اور حکمرانوں کے بچوں کے لیے میدان کھلا چھوڑ دیا گیا، وہ خوب کمائیں اور اپنے اپنے کاروباروں کو ترقی دیتے رہیں۔

میں سوچتی ہوں یہ کون سا سایہ مسلط ہے اس ملک پر جو ’’عوام کے ووٹوں سے‘‘ عوام کے لیے برسراقتدار آتا ہے جس کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے نوکریاں نہیں ہیں، قومی اداروں کی نجکاری ہو رہی ہے، حکومت نے گیارہ مزید ٹرینوں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے، کتنی بدقسمت قوم ہے ہماری کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد ان کا نعم البدل آج تک نہ مل سکا، ہمارے ملک کا اندازہ لگائیں کہ جس نے ملک کے پہلے وزیر اعظم کو قتل کیا، اس قاتل کی بیوہ کو پوری مراعات حاصل رہی ہیں۔ سنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اس عورت کا سو سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ بدقسمت قوم ہر لمحہ دعا کرتی ہے کہ کوئی تو ایسا آئے جسے عوام سے ہمدردی ہو، مگر۔۔۔۔؟

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی جاتا ہے ہوتا ہے کے لیئے کی قیمت ہیں اور ایک سو

پڑھیں:

درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سہیل آفریدی کی تعریف اور شہباز شریف پر نام لیے بغیر تنقید کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت مسترد کیے جانے پر سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا تبصرہ سامنے آیا ہے۔

 صحافی فرخ شہباز وڑائچ کے پروگرام میں جب محمد علی درانی سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم بار بار ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو کہہ رہے ہوں کہ آئیں بیٹھتے ہیں، آئیں مل کر چلتے ہیں، اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بلا رہے ہوں اور دوسری طرف ایک صاحب ہوں جو کہیں جی کہ میں عشقِ عمران میں مارا جائوں گا؟۔

اس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ سہیل آفریدی جینوئن وزیراعلیٰ ہے اور یہ اس کی ملاقات کےلیے کہتے ہیں ‘میں پوچھ کر بتائوں گا’،تو بھئی وہ اپنے اسٹیٹس کے لوگوں سے ملے گا کیوں کہ سہیل آفریدی پاور فل ہے۔

 اس کے ووٹ کم نہیں ہوتے، اس کو ووٹ لینے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں پڑتی، اس کو اپنی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کےلیے کسی کے پیچھے جانا نہیں پڑتا، اس کے بعد اتنے ہی ووٹوں سے اس کا سینیٹر بھی منتخب ہوجاتا ہے آپ کچھ نہیں بگاڑ پاتے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ میں اڈیالہ جیل گیا تو اس وقت وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے فون کیا، وزیراعظم نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

 میں نے ان سے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کریں، جس پر انہوں نے جواب دیا میں میں پوچھ کر بتائوں گا، اسی طرح بعد میں جب وزیراعظم نے مجھے ملاقات کے لیے بلایا تو میں نے بھی ان سے کہا کہ میں اپنے قائد سے پوچھ کر بتائوں گا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید
  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • مجھے اختیارات سے محروم رکھاگیا ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف
  • غلطی نہیں کی تو جرمانہ نہیں لگے گا، تصدیق کے بعد چالان معاف ہونگے، آئی جی سندھ
  • مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں شاہ رُخ خان جیسا دکھائی دیتا ہوں، ساحر لودھی
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
  • ڈیم ڈیم ڈیماکریسی (پہلا حصہ)
  • سڑکیں کچے سے بدتر، جرمانے عالمی معیار کے