کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ایس ایچ او سچل امین کھوسہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 20 سالہ ظفر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
مقتول کی ملک شاپ ہے جسے علی خان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ، ملزم کی مقتول کی دکان کے برابر میں دھوبی کی دکان ہے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم علی خان کو گرفتار کر کے آلہ قتل اسلحہ برآمد کرلیا اور اس حوالے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
دریں اثنا اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ سفید چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 33 سالہ عظیم کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی ہے جبکہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔