لاہور:

حکومت پنجاب نے صوبے میں انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے اور فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اس وقت فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جو مرغیوں کے دانے کے طور پر استعمال ہونے جا رہا تھا، تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ گندم بنیادی انسانی خوراک ہے اور اسے صرف فلور ملز میں آٹے کی تیاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گندم اور آٹے کی ممکنہ قلت کے خدشے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ روٹی اور دیگر اشیائے خور و نوش کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

پابندی کی سرکاری گزٹ، اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھرپور تشہیر کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بڑھتا ٹیکسٹائل فضلہ: یو اے ای میں استعمال شدہ کپڑوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات نے استعمال شدہ کپڑوں اور ٹیکسٹائل کے بڑھتے ہوئے فضلے کو کم کرنے کیلئے ’نسیج‘ کے نام سے قومی منصوبہ شروع کر دیا۔حکام کے مطابق عرب امارات میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ 20ہزار ٹن ٹیکسٹائل فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ اس فضلے کو کم کرنے کیلئے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ’نسیج‘ کے نام سے قومی منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔نسیج منصوبے کے تحت پرانے کپڑوں کو دوبارہ استعمال، ری سائیکل اور قابلِ استعمال وسائل میں تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ 2026 میں نافذ کیے جانے والے نئے قوانین کیا ہیں؟
  • بڑھتا ٹیکسٹائل فضلہ: یو اے ای میں استعمال شدہ کپڑوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ
  • جمال رئیسانی کا بی وائی سی اور کالعدم بی ایل اے کے مبینہ روابط کا دعویٰ، خواتین کے استعمال کو بلوچ روایات کے خلاف قرار دے دیا
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت