دادو: نظم و ضبط کی خلاف ورزی، 9 اہلکار برطرف
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
دادو میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 9 اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی نے برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ غیر حاضری پر 17 اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جبکہ 6 اہلکاروں کو فائنل شوکاز نوٹس دیے گئے۔
ایس ایس پی امیر سعود مگسی کا کہنا ہے کہ پولیس فورس میں نظم و ضبط ہرصورت یقینی بنائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔