قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ راشد خان بڑے کھلاڑی ہیں، ان سے کچھ سیکھ کر فائدہ ہوگا۔

سہ فریقی سیریز میں یو اے ای کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں ابرار احمد کا کہنا تھا کہ میں اپنی گوگلی پر کام کررہا ہوں، اس حوالے سے راشد خان نے کچھ مشورے دیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر اچھی کارکردگی دکھانے کی بھوک تو بڑھتی ہے۔

ابرار احمد کا کہنا تھا کہ پچ کی صورتحال کے مطابق بولنگ کرنے سے زیادہ کامیابی حاصل ہوتی ہے اور میں نے آج وہی کیا۔

اپنے اور سفیان مقیم کے ایک ساتھ ٹیم میں شامل ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور آغا سلمان کی صورت میں اچھے اسپنرز موجود ہیں، تو میرے یا سفیان میں سے صرف کسی ایک کے  ہونے سے ٹیم میں بیٹنگ لائن کی ڈیپتھ بڑھ جاتی ہے۔

آخر میں فخز زمان سے متعلق سوال پر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ فخر زمان میچ ونر ہیں، سب ہی جانتے ہیں کہ وہ جب رنز کرتے ہیں تو پاکستان میچ جیت جاتا ہے۔

Abrar Ahmed's post match press conference | Tri-Nation Series | #PAKvUAE | PCB#BackTheBoysInGreen pic.

twitter.com/OxYPCArmWT

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 4, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ابرار احمد کا کہنا کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا

معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  •  راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک  توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ
  • تحقیق و تنقید کے آئینے میں
  • ای چالان سسٹم کیخلاف ایڈووکیٹ راشد رضوی کی سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
  • ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
  • سوڈان، امریکی ایجنڈا و عرب امارات کا کردار؟ تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو