جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
جرمنی میں یورپ کا سب سے تیز رفتار سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔
اسے مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں امریکی اور چینی غلبے کو کم کرنے اور موسمیاتی تحقیق سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں اہم پیش رفت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
جوپیٹر سپر کمپیوٹر کیا ہے؟یہ سپر کمپیوٹر مغربی جرمنی کے یولش سپرکمپیوٹنگ سینٹر میں نصب کیا گیا ہے۔
یہ یورپ کا پہلا ’ایگزا اسکیل‘ سپر کمپیوٹر ہے جو ایک سیکنڈ میں کم از کم ایک کوئنٹیلیئن (ایک ارب ارب) حسابات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Europe’s first exascale supercomputer, Jupiter, will be inaugurated Friday in Germany, promising to boost the continent’s capabilities in fields from artificial intelligence to climate science.
— RTL Today (@rtl_today) September 5, 2025
امریکا کے پاس پہلے ہی 3 ایسے سپر کمپیوٹرز موجود ہیں۔ جوپیٹر تقریباً 24 ہزار این ویڈیا چپس پر مشتمل ہے اور اسے یورپی یونین اور جرمنی نے مشترکہ طور پر 500 ملین یورو کی لاگت سے تیار کیا ہے۔
یولش سینٹر کے سربراہ تھامس لپرٹ کے مطابق یہ سپر کمپیوٹر جرمنی کے دیگر تمام کمپیوٹروں سے بیس گنا زیادہ طاقتور ہے۔
یورپ کی AI دوڑ میں اہم سنگ میلماہرین کے مطابق ’جوپیٹر‘ پہلا یورپی سپر کمپیوٹر ہے جو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی ٹریننگ میں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل ہوگا۔
اس سے قبل ایک اسٹینفورڈ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 2024 میں امریکا نے 40 نمایاں AI ماڈلز تیار کیے، چین نے 15 جبکہ یورپ صرف 3 ماڈلز تیار کر پایا۔
فرانسیسی ٹیکنالوجی کمپنی Atos کی ذیلی کمپنی ایوڈن اور جرمن کمپنی ParTec نے مشترکہ طور پر یہ سپر کمپیوٹر تیار کیا ہے۔
دیگر سائنسی استعمالاتموسمیاتی تحقیق: جوپیٹر کی مدد سے محققین طویل مدتی موسمیاتی پیش گوئیاں کر سکیں گے، جن میں 30 سے 100 سال تک کے ماڈلز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر ویکسین کی تحقیق کے لیے اے آئی سپر کمپیوٹر نے کام شروع کردیا
صحت کے شعبے میں تحقیق: دماغی عمل کی سمیولیشن کے ذریعے الزائمر جیسی بیماریوں کے علاج میں نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔
توانائی کا شعبہ: ہوا کے بہاؤ کی سمیولیشن کے ذریعے ونڈ ٹربائنز کے ڈیزائن کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
توانائی کی کھپت اور ماحولیاتی پہلوجوپیٹر اوسطاً 11 میگاواٹ بجلی استعمال کرے گا جو ہزاروں گھروں یا ایک چھوٹے صنعتی پلانٹ کے برابر ہے۔
تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے زیادہ توانائی مؤثر سپر کمپیوٹرز میں شامل ہے۔
یہ جدید واٹر کولنگ سسٹم استعمال کرتا ہے اور پیدا ہونے والی فالتو حرارت کو قریبی عمارتوں کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا جرمنی چین سپر کمپیوٹر یورپ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا چین سپر کمپیوٹر یورپ سپر کمپیوٹر کے لیے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی