چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی، سمیت ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کے انعقاد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور ماہ ربیع الاول کے دوران تمام مساجد کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تمام سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عید میلادالنبی ۖ کے مرکزی جلوس کے راستوں کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ عید میلادالنبی ۖ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و اسلام آباد پولیس کے سنئیر افسران تمام مسالک کے علما کرام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور عید میلادالنبی ۖ کے جلوس کے راستوں کی نگرانی، محافل سمیت تمام تر امور پر مشاورت و تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے جلوس و محافل میلاد کے شرکا سے اپیل کی کہ دوران جلوس و محافل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور دوران جلوس و محافل کسی بھی مشکوک سرگرمی یا کسی بھی مشتبہ شخص کی اطلاع فورا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی سمیت روشنی کے مناسب انتظامات کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی ۖ کے جلوس میں شرکا کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر اسلام آباد کی تمام مساجد کے باہر صفائی ستھرائی، روشنی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے ملکر کام کریں اور عوام کی سہولت کو اولین ترجیح دیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ عید میلادالنبی ۖ کے جلوس میں داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے اور شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر متبادل ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے تاکہ شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ عید میلادالنبی ۖ کا دن ہمارے لئے نہ صرف جشن بلکہ عہد کرنے کا موقع ہے کہ ہم رسول اکرم ۖ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں رواداری، محبت اور امن کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ۖ کی تمام تقریبات انتہائی پر امن اور منظم انداز میں منعقد کی جائے تاکہ عوام الناس بھرپور طریقے سے عقیدت و محبت کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی سیرت طیبہ ہمیں امن، برداشت اور اخوت کا درس دیتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیڈیا کا کردار پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے،چینی ناظم الامور میڈیا کا کردار پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے،چینی ناظم الامور ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے.

.. ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا... علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، پولیس وزیراعظم و کابینہ کو توہینِ عدالت نوٹس؛ عافیہ صدیقی رہائی کیس کیلیے لارجر بینچ تشکیل جعلسازی کے زریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی رانا منیر سمیت 6 افراد گرفتار، تفصیلات سب... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جشن عید میلاد النبی چیئرمین سی ڈی اے کے حوالے سے

پڑھیں:

لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ نجی میڈیا کے مطابق، شاہ محمود قریشی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) ہسپتال لایا گیا، جہاں سابق رہنماؤں فواد چوہدری، مولوی محمود اور عمران اسماعیل نے اُن سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں شاہ محمود کی عیادت کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات میں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جن میں 9 مئی 2023 کے واقعے کے حوالے سے عائد فرد جرم بھی شامل ہے۔ اس واقعے میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران لاہور اور دیگر شہروں میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا، کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے، اور تقریباً 1900 افراد گرفتار ہوئے تھے۔
شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے حوالے سے ان الزامات کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، اور موجودہ ملاقات سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے موقع کے طور پر بھی دیکھی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
  • بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت میں امن و امان کی موجودہ ابتر صورتحال کے ذمہ دار ہیں، کانگریس
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز