پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی نے 8ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے 8ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی۔پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے قرارداد پیش کی، جس کے مطابق عوامی اسمبلی ہائبرڈ نظام کو ماورائے عدالت سمجھ کر مسترد کرتی ہے۔ 26 ویں ترمیم کے خلاف دائر پٹیشنز فل کورٹ سے سنی جائیں ۔ ہم پریس کو چوتھا ستون سمجھتے ہیں، آزاد رائے پر پابندی ختم کی جائے ۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانیوں کے انخلا کو روکا جائے۔پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی میں ارکان نے اس قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی آج سے اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کو پہنچیں۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے ارکان بیرسٹر گوہر کی قیادت میں اسمبلی کا بائیکاٹ کرکے باہر آ گئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ ایوان کے باہر پی ٹی آئی نے اپنی عوامی اسمبلی لگائی، جس میں اسد قیصر نے سب سے پہلے ساجد مہمند کو بولنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی 8 اسپیکر خطاب کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اسمبلی عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کرتی ہے جب کہ عوام کی بھلائی کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا گیا ۔ 1200 ارب روپے کی کرپشن معاف کروائی گئی۔ یہ آئینی ترمیم عدلیہ کو دبانے کے لیے لاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں سچ نہیں بولنے دیا جاتا ،عدالتوں کو لکھے ہوئے فیصلے بھیج دیے جاتے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کو گھریلو استعمال کی چیزیں نہیں دی جا رہیں۔ کئی ماہ سے انہیں اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرنے دی گئی ۔ بشری بی بی کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے۔اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جو دھماکے ہوئے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ کل جو اطہر من اللہ نے کراچی میں خطاب کیا، اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ ان کا جو مقف ہے، عوامی اسمبلی اس کے ساتھ ہے۔
عامر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ ہائبرڈ نظام شخصی حکومت ہوتی ہے جس میں کوئی انصاف نہیں ہوتا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اراکین اور کارکنوں کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور دیگر اسیران کو رہا کیا جائے ۔ ٹک ٹاکر وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں کو محصور کررکھا ہے۔ 3 لاکھ لوگ ملتان میں گھروں سے باہر ہیں، انہیں فوری امداد پہنچائی جائے۔ بانی کی مقبولیت دیکھنی ہے تو سیلاب کی اس گھڑی میں انہیں فون کرنے کی اجازت دی جائے ۔ عمران خان کی کال پر دنیا اربوں روپے کی امداد دے گی۔
علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 180 سیٹوں والے ایوان سے باہر اور 17 سیٹوں والے ایوان کے اندر ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے ایبسلوٹلی ناٹ پاکستان کے دفاع کے لیے کہا تھا ۔ بھارت کے ساتھ جنگ میں عمران خان نے کال کوٹھری سے لڑائی لڑی۔ کیا دفاع کرنا صرف فوج کا کام ہے یا عوام کا۔ جنگیں فوج نہیں بلکہ عوام لڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو سیاست کرنے دی جائے ۔ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ افغانوں کی نقل مکانی کو زلزلے کے دوران روکا جائے ۔ اس وقت سپریم کورٹ اور باقی عدالتیں محصور ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ ملک میں مہنگائی کی رفتار زور پکڑ گئی،ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھارت کی جانب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی بلاول بھٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف، محنتی قرار دیدیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی عوامی اسمبلی نے کو بلوچستان میں پی ٹی آئی ہڑتال کی

پڑھیں:

باہوبلی کے مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز، پروڈیوسر نے تصدیق کردی

بھارت کی مشہور فلم ’باہو بلی‘ جس کا شمار بھارتی سنیما کی سب سے کامیاب فلموں میں کیا جاتا ہے۔ چند دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ باہوبلی کے مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز آنے والا ہے۔ باہوبلی کے پروڈیوسر نے کہا تھا کہ ’باہوبلی: دی ایپک‘ کی ریلیز کے ساتھ ایک خاص اعلان کیا جائے گا۔ یہ راز اب منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

 پربھاس اور رنا دگ گبت کے ساتھ حالیہ پروموشنل انٹرویو میں مشہور ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے ایک بڑا اعلان کیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ’یہ باہوبلی 3 نہیں ہے، بلکہ اس دنیا کی ایک توسیع ہے۔ ہم نے ایک 3D اینیمیٹڈ فلم بنائی ہے جس کا نام ’باہوبلی: دی ایٹرنل وار‘ ہے۔ اس کا ٹیزر ’باہوبلی: دی ایپک‘ کے درمیانی وقفے میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ نے کمائی میں ’باہو بلی2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

راجامولی نے کہا کہ ’باہوبلی: دی ایٹرنل وار‘ پر مجموعی طور پر 120 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ شوبھو یارلگاڑا اس پروجیکٹ پر مسلسل دو سال سے کام کر رہے ہیں۔ اب ہم یہ فلم 120 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنا رہے ہیں۔

پربھاس اس بات کو سن کر حیران ہوئے اور مزاحیہ انداز میں کہا، ’120 کروڑ؟ یہ تو ہمارے ‘باہوبلی 1’ کے پلان کردہ بجٹ کے برابر ہے‘۔

راجامولی نے یہ بھی بتایا کہ یہ فلم بین الاقوامی سطح پر مشہور اینیمیٹڈ اسٹوڈیو Arcane نے پروڈیوس کی ہے اور تصدیق کی کہ ’باہوبلی 3‘ مستقبل میں ضرور بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ باہوبلی: دی ایپک 31 اکتوبر کو عالمی سطح پر ریلیز ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ باہو بلی باہو بلی 3

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27 ویں ترمیم کی حمایت کردی
  • باہوبلی کے مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز، پروڈیوسر نے تصدیق کردی
  • پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پر طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کردی
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے
  • ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت کردی