پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو وزیر داخلہ تعینات کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے پراپرٹی ٹیکس کم ادا کرنے پر استعفیٰ دے دیا۔
اس ردوبدل کے نتیجے میں وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ وزارتِ خارجہ کا قلمدان یویٹ کوپر کو دیا گیا۔ وزارتِ انصاف کی ذمہ داری چھوڑ کر شبانہ محمود اب وزیر داخلہ کے منصب پر فائز ہو گئی ہیں۔
شبانہ محمود کون ہیں؟
44 سالہ شبانہ محمود 17 ستمبر 1980 کو برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدین پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میرپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ والدہ کا نام زبیدہ اور والد کا نام محمود احمد ہے۔ شبانہ محمود کو لیبر پارٹی میں ایک مضبوط اور صاف گو سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ وزارتِ انصاف میں ان کی جرات مندانہ اور عملی پالیسیوں کو خاصی پذیرائی ملی تھی۔
سیاسی بحران اور دباؤ
اینجلا رینر کا استعفیٰ وزیراعظم اسٹارمر کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ آزاد مشیر برائے وزارتی معیار نے قرار دیا کہ رینر نے نیا گھر خریدتے وقت واجب الادا 40 ہزار پاؤنڈ ٹیکس ادا نہ کرکے وزیر کوڈ کی خلاف ورزی کی۔ رینر نے اپنے استعفے میں وزیراعظم سے معافی مانگی اور ڈپٹی پارٹی لیڈر کے عہدے سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی۔ اس کے بعد ڈیوڈ لیمی اس نشست کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔
سیاسی ماہرین کے مطابق یہ کابینہ ردوبدل اسٹارمر کی ساکھ بچانے کی کوشش ہے، تاہم رینر کی رخصتی نے لیبر حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب عوامی سروے میں نائیجل فراج کی ریفارم یوکے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
نائیجل فراج نے برمنگھم میں پارٹی کانفرنس کے دوران کہا کہ رینر کا استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ لیبر حکومت سنگین بحران کا شکار ہے اور ممکن ہے کہ آئندہ انتخابات 2027 سے پہلے کرانے پر مجبور ہو جائے۔
سیاسی حلقے اس بات پر متفق ہیں کہ شبانہ محمود کی تقرری لیبر پارٹی کے لیے ایک مستحکم فیصلہ ہے اور یہ پاکستانی نژاد برادری کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بھی چودھری شجماعت کو بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور چودھری شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔