اپوزیشن لیڈر بنانے کا معاملہ، محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی میں فاصلے بڑھنے لگے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
حالیہ دنوں میں 9 مئی کے مقدمات میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہو گئے۔
اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔
عمران خان کا فیصلہ اور اختلافات کی خبریںپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا
تاہم میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی کہا گیا کہ اس رویے پر محمود خان اچکزئی ناخوش ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
وی نیوز نے محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کیا تاکہ جانا جا سکے کہ آیا اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر دونوں کے درمیان واقعی کوئی دوریاں پیدا ہوئی ہیں۔
محمود اچکزئی کے سیکریٹری کا مؤقفمحمود خان اچکزئی کے سیکریٹری محمد ریاض نے وضاحت کی کہ محمود اچکزئی کی پی ٹی آئی سے ناراضگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر اپوزیشن میں اتفاق رائے موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اس وقت نجی مصروفیات کے باعث کوئٹہ میں ہیں، جبکہ عمر ایوب کی معطلی کے خلاف حکمِ امتناع موجود ہے۔ جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہوتا، نئے اپوزیشن لیڈر کی بات کرنا درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے سے قبل محمود اچکزئی سے متعلق عمران خان کیا کہتے تھے؟
ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اپوزیشن کے لیڈر عمر ایوب ہی ہیں، اور اگر وہ بحال نہ ہو سکے تو پھر اپوزیشن فیصلہ کرے گی کہ نیا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا۔
بیرسٹر گوہر کا بیانپی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور محمود اچکزئی کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہوگا، پارٹی قیادت اسے کھلے دل سے قبول کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ابھی حکمِ امتناع موجود ہے، ہمارا مؤقف یہی ہے کہ عمر ایوب اب بھی اپوزیشن لیڈر ہیں۔
اگر وہ بحال نہ ہوئے اور محمود اچکزئی کا نام سامنے آیا تو پی ٹی آئی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، کیونکہ ہم عمران خان کے ہر فیصلے کے پابند ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپوزیشن لیڈر بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بیرسٹرگوہر پی ٹی آئی عمران خان محمود اچکزئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر بیرسٹرگوہر پی ٹی ا ئی محمود اچکزئی محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے محمود اچکزئی پی ٹی آئی عمر ایوب
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔