این ڈی ایم اے اور امریکی وفد کا قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں امریکی وفد کے ساتھ 2 روزہ مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، دریاؤں میں اونچے درجے کے بہاؤ کی نشاندہی، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی قیادت میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور ڈیزاسٹر ریسپانس گروپ نے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔
اجلاس کے دوسرے روز امریکی محکمہ خارجہ کی ڈیزاسٹر ایکسپرٹ برائے ایشیا ایوانا ووکو اور ان کی ٹیم نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔
این ڈی ایم اے کی بریفنگچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو این ای او سی کے پیشگی انتباہی نظام، بین الاقوامی ریلیف و ریسپانس میکانزم اور جامع بین الاقوامی فرضی مشقوں (CISE) سے متعلق آگاہ کیا۔
اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور سیلاب وارننگ سسٹمز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
امریکی وفد کے تاثراتامریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے این ڈی ایم اے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور CISE جیسے اقدامات کو خطے کے لیے مثالی قرار دیا۔
کی
لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک نے این ڈی ایم اے کے فعال اقدامات اور این ای او سی کے کردار کو سراہا۔
باہمی تعاون پر اتفاقامریکی وفد نے آفات سے بچاؤ اور مشترکہ مشقوں میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ خطے کو بڑھتے ہوئے موسمیاتی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی ناظم الامور امریکی وفد این ڈی ایم اے پاکستان ڈیزاسٹر لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی ناظم الامور امریکی وفد این ڈی ایم اے پاکستان ڈیزاسٹر لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایم اے امریکی وفد
پڑھیں:
دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔
اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔
یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تمام حکومتوں کو ہر کیس کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہر مجرم کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔