امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ امن معاہدے پر تفصیلی بات چیت جاری ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ کچھ اسرائیلی یرغمالی حال ہی میں مر گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے حماس سے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ اور فوراً رہا کرو تو آپ کے حق میں بہت بہتر چیزیں ہوں گی۔

تاہم امریکی صدر نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو پھر ایک سخت اور ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگی۔

‼️‼️ President Trump says the US administration is in deep negotiations with Hamas calling them to release all hostages…

He also revealed that Jared Kushner is involved in the negotiations .

pic.twitter.com/xzO9VpWVC4

— Hiba Nasr (@HibaNasr) September 5, 2025

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض مقتول یرغمالیوں کے والدین اپنے بچوں کی واپسی کے لیے اس طرح تڑپتے ہیں جیسے وہ زندہ ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہ کم از کم 20 یرغمالیوں میں سے کچھ ممکنہ طور پر حال ہی میں ہلاک ہوگئے ہوں تاہم وہ دعا گو ہیں کہ یہ خبریں درست نہ ہوں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ٹیم، بشمول اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر، نے پہلے بھی کئی یرغمالیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا لیکن جب آخری 10 یا 20 یرغمالیوں کی بات آتی ہے تو اُنہیں نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کے لیے یا تو بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں یا پھر جھکنا پڑتا ہے۔

‼️. Also Trump repeated his previous statements to Hamas : If they release the hostages good things will happen & otherwise it is going to be nasty . pic.twitter.com/80L0bzVYeJ

— Hiba Nasr (@HibaNasr) September 5, 2025

امریکی صدر نے مزید کہا کہ لوگ 7 اکتوبر کو بھول جاتے ہیں لیکن اس دن کے واقعات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کے حق میں جاری بڑے مظاہروں کو بھی نیتن یاہو کی حکومت کے لیے مشکل قرار دیا کیونکہ ان کے بقول اس سے جنگ جاری رکھنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے کہا امریکی صدر کہا کہ

پڑھیں:

افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان نے استنبول مذاکرات میں نیک نیتی اور مثبت سوچ کے ساتھ شرکت کی۔ پاکستان طالبان حکومت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے اپنے اس واضح موقف پر سمجھوتہ نہیں کرے گا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ثالثی کے عمل میں شریک رہے گا اور ہم جمعرات کو پاکستان اور طالبان میں ہونے والے مذاکرات کے اگلے مرحلے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں۔ یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اور پاکستان کی مسلح افواج قومی خودمختاری، سلامتی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیلئے تیار ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان نے استنبول مذاکرات میں نیک نیتی اور مثبت سوچ کے ساتھ شرکت کی۔ پاکستان طالبان حکومت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے اپنے اس واضح موقف پر سمجھوتہ نہیں کرے گا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کو مزید ہوا نہیں دینا چاہتا تاہم وہ توقع رکھتا ہے کہ  افغان طالبان حکومت بین الاقوامی برادری سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے اور فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اور مصدقہ اقدامات کرتے ہوئے سلامتی سے متعلق پاکستان کے جائز تحفظات دور کرے۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چار سال سے طالبان حکومت پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن اور موثر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا افغان حکومت کو افغان سرزمین پر موجود فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی اعلی قیادت کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بار بار یقین دہانیوں کے باوجود افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار
  • افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں، دفتر خارجہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایران کا امریکا پر جوہری دوغلا پن کا الزام، ٹرمپ کے جوہری تجربات کے اعلان کی مذمت
  • حکومتی شٹ ڈاؤن کا سنگین اثر، 4 کروڑ امریکی شہری خوراکی امداد سے محروم
  • امریکہ، حکومتی شٹ ڈاؤن کا سنگین اثر
  • غزہ میں حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں