اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن ( آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس سے سنجیدہ بات چیت کررہے ہیں، اب انہیں تمام یرغمالیوں کو ایک ہی بار رہا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس اسرائیل کے 20 یرغمالی موجود ہیں، حال ہی میں کچھ ایسی خبریں سامنے آئیں کہ کچھ یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، امید ہے کہ یہ خبر غلط ہو۔
یاد رہے حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک تازہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں محفوظ حالت میں دکھایا گیا تھا۔ ان یرغمالیوں میں سے ایک گائے گلبوا-دلال ہے، جبکہ دوسرے کا نام علون اوہیل ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کے مسلسل روسی تیل خریدنے پر ٹیرف دگنا کردیا ہے اور بھارت پر 50 فیصد بڑا ٹیرف لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارت اور طاقت کے زور پر ہم نے دنیا میں 7 جنگیں رکوائیں، امریکا اوربھارت کے ایک دوسرے سے خاص تعلقات ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریومِ دفاع: وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب یومِ دفاع: وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا ریاض سیزن سکس،کنگز سلام کو عالمی سطح پر نیٹ فلکس پر نشرکرنے کا اعلان برطانوی نائب وزیراعظم گھر کی خریداری پر کم ٹیکس ادا کرنے پر عہدے سے مستعفی سپریم کورٹ نے انتظامی معاملات پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی یرغمالیوں یرغمالیوں کو
پڑھیں:
اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب
جنیوا (ویب ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
جنیوا میں آج ہونے والا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دے دیا اور کہا کہ اس اجلاس کا جو بھی نتیجہ ہوگا وہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبا ہوگا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں حماس رہنماؤں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تھے تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی تھی۔
حماس ذرائع کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے جس وقت فضائی حملہ کیا گیا، اُس وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔
حماس ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔
Post Views: 2