قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی ہےیہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی ہےوفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی کی سفارش کی تھی، مشاورت کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 روز کردیاخصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیںقتل، دہشتگردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ قیدی اس معافی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
اساتذہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔