Al Qamar Online:
2026-07-24@06:28:47 GMT

علیمہ خان کو انڈہ لگنے پر مولانا فضل الرحمن کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا سارا نظام خواتین کی حرمت اور سماجی رواداری پر قائم ہے، ایسے رویے نہ صرف کسی ایک فرد بلکہ پورے سماج کی حرمت کو پامال کرتے ہیں، جارحیت کے ذریعے معاشرتی اقدار کو مجروح کرنا کسی طور قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے یاد دلایا کہ اس سے قبل بھی ان کی جماعت نے نواز شریف پر جوتا اچھالنے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور احسن اقبال پر گولی چلانے جیسے واقعات کی مذمت کی تھی،  علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی اسی طرح کا افسوسناک عمل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خان پر پریس کانفرنس کے دوران دو خواتین نے انڈہ پھینکا تھا،  پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: علیمہ خان

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی