ٹرمپ کا یوٹرن، مودی کو تنقید کے بعد ’دوست‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
واشنگٹن/نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بار بار تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ "مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔"
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور تعلقات کے مثبت انداز کو سراہتے ہیں۔
مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان انتہائی مثبت اور مستقبل کی جانب دیکھنے والی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔
Deeply appreciate and fully reciprocate President Trump's sentiments and positive assessment of our ties.
India and the US have a very positive and forward-looking Comprehensive and Global Strategic Partnership.@realDonaldTrump @POTUS https://t.co/4hLo9wBpeF — Narendra Modi (@narendramodi) September 6, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی دیکھنے کو ملی ہے۔ امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا، جب کہ ٹرمپ نے بھارت پر روس سے سستا تیل خریدنے کا الزام بھی لگایا۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ ہونے پر بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔
اس سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مودی، پیوٹن اور شی جن پنگ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ایسا لگتا ہے بھارت اور روس چین کے قریب جا رہے ہیں۔"
دوسری جانب، مودی نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ دورہ سات برس بعد ہوا جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بھارت
پڑھیں:
بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا
بھارتی ریاست راجستھان میں 37 سالہ خاتون کی فیس بک پر دوستی اور پھر محبت کا انجام نہایت افسوسناک ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی تھی لیکن پھر ان کی لاش ہی ملی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مکیش کماری جھنجھنو کی رہائشی تھیں اور وہ تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھیں۔
خاتون کی گزشتہ برس اکتوبر میں فیس بک پر دوستی باڑمیر کے اسکول ٹیچر مانارام سے ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔
پولیس کے بقول مکیش کماری اکثر اسکول ٹیچر سے ملنے باڑمیر آتی تھیں اور شادی پر اصرار کرتی تھیں۔
اسکول ٹیچر مانارام بھی شادی شدہ تھا اور طلاق کے مقدمے میں الجھا ہوا تھا، اسی وجہ سے مکیش کماری کے ساتھ اکثر تلخ کلامی رہتی تھی۔
جس پر 10 ستمبر کو مکیش کماری دوبارہ اسکول ٹیچر کے گاؤں پہنچی اور اس کے اہلِ خانہ کے سامنے اپنے تعلقات کا ذکر کیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسی شام اسکول ٹیچر نے لوہے کی راڈ سے مکیش کماری کو مار مار قتل کردیا اور لاش اپنی گاڑی میں ڈال کر سڑک کنارے کھڑی کر دی۔
پولیس کے بقول ملزم نے نہایت چالاکی کے ساتھ گاڑی پارک کی تھی تاکہ ایسا لگے جیسے یہ حادثہ تھا۔
گرفتاری کے بعد مانارام نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ لاش ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔