ملک میں طبقاتی نظام فروغ پارہا ہے،تعلیم کوتجارت بنانے کی اجازت نہ دی جائے: حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ حکومت نجی شعبے کو تعلیم بطور تجارت کرنے کی اجازت نہ دے، حکومت نے اپنی ذمہ داری ختم کردی ہے اس لیے طبقاتی نظام تعلیم فروغ پا رہا ہے، حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نجی شعبے کو تعلیم فروخت نہ کرے۔
حافظ نعیم الرحمن کاکہنا تھاکہ لوگ زبان و ثقافت کو قوم جانتے ہیں جبکہ مسلمان معاشرے کسی جغرافیے نہیں بلکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر تشکیل پاتے ہیں۔یہ بات انہوں نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بیاد پروفیسرخورشید احمد مرحوم کے نام سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک کی نامور شخصیات شریک بھی ہوئیں۔
امیر جماعت کاکہنا تھاکہ کچھ لوگ پاکستان کے خلاف بولنا شروع کردیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ پاکستان بنانے کی کیا ضرورت تھی ۔ لوگ زبان و ثقافت کو قوم جانتے ہیں جبکہ مسلمان معاشرے کسی جغرافیے نہیں بلکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر تشکیل پاتے ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ پروفیسر خورشید احمد کی فکر بہت وسیع تھی ان کی گفتگو و علم میں کہیں بھی ذات کی اسیری نظر نہیں آئی،۔
تقریب سے خطاب میں ضیا الدین انصاری کا کہنا تھا کہ پروفیسر خورشید احمد مرحوم ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے تحریک، ترقی اور اسلامائزیشن کے لیے کاوشیں کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔