سپر بلڈ مون، چاند کو گرہن لگنے کا آغاز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقا اور یورپ میں مکمل چاند گرہن (سپر بلڈ مون) کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
پاکستان میں جزوی چاند گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو مکمل گرہن 10 بج کر 31 لگے گا اور پھر رات 11 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو ایک بج کر 55 منٹ پر گرہن ختم ہوگا۔
اس دوران پاکستان میں بھی مکمل سرخ چاند کا نظارہ دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن جب عروج پر ہوگا تو اس کا رنگ سفید کی جگہ سرخ نظر آئے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔