رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا، پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (7 ستمبر) رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا، رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوگا، 8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔
چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جا سکے گا، علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور زمین کا سایہ مکمل طور پر چاند کو ڈھانپ لیتا ہے، اس دوران چاند سرخ مائل یا تانبے جیسا رنگ اختیارکر لیتا ہے جسے “بلڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن آسٹریلیا کے جنوبی حصے بحرالکاہل، بحرِاوقیانوس اور انٹارکٹیکامیں دیکھا جا سکے گا تاہم سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوم فضائیہ 7 ستمبر ، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی قوت کو ناکام بنایا یوم فضائیہ 7 ستمبر ، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی قوت کو ناکام بنایا نبی کریم ﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر جشن، فضائیں درود و سلام سے معطر بھارتی آبی جارحیت جاری؛ دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، چناب اور راوی کی بھی سطح بلند سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا یومِ ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ڈریپ، ڈائریکٹوریٹ کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے کراچی کا جوائنٹ آپریشن، بڑی تعداد میں نان رجسٹرڈ اور جعلی ادویات پکڑائی گئیں، تفصیلات و...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن ا
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔