’سلمان خان ’غنڈا‘ہے، خان فیملی انتقامی مزاج رکھتی ہے‘،ابھینو کشیپ کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے معروف فلم ساز ابھینو کشیپ، جنہوں نے سپر ہٹ فلم دبنگ (2010) کی ہدایت کاری کی تھی، نے ایک بار پھر سلمان خان اور ان کے خاندان پر تنقید کی ہے۔ دبنگ کی ریلیز کے 15 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھارتی جریدے اسکرین کو دیے گئے انٹرویو میں ابھینو نے دعویٰ کیا کہ خان فیملی انتقامی مزاج رکھتی ہے اور ان کے کیریئر میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔
ابھینو کا کہنا تھا کہ دبنگ 2 کی ہدایت کاری سے انکار کرنے کے بعد خان خاندان نے ان کے خلاف محاذ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سلمان خان اداکاری کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور صرف شہرت اور طاقت کے لیے فلموں کا حصہ بنتے ہیں۔ ان کے مطابق “سلمان گزشتہ 25 سال سے اداکاری میں دلچسپی نہیں لے رہے، وہ ایک غنڈا اور بدتمیز انسان ہیں۔”
انوراگ کشیپ اور تیرے نام کا تنازع
ابھینو نے بتایا کہ ان کے بھائی، فلم ساز انوراگ کشیپ کو بھی 2003 کی فلم تیرے نام کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی اسکرپٹ انہوں نے لکھی تھی۔ پروڈیوسر بونی کپور کے ساتھ اختلافات کے بعد انوراگ نے فلم چھوڑ دی اور انہیں مناسب کریڈٹ بھی نہیں دیا گیا۔ ابھینو کے مطابق یہی تجربہ بعد میں ان کے ساتھ دبنگ کے بعد بھی دہرایا گیا۔
خان خاندان پر مزید الزامات
ہدایتکار نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان بالی وڈ میں اسٹار سسٹم کے بانی ہیں اور ان کا خاندان نصف صدی سے فلم انڈسٹری پر قابض ہے۔ “اگر آپ ان سے اختلاف کرتے ہیں تو یہ آپ کے خلاف ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ شکاری ہیں اور ڈرا دھمکا کر قابو پاتے ہیں۔”
ابھینو کا کیریئر
ابھینو کشیپ نے فلموں کے ساتھ کئی ٹی وی سیریلز کی بھی ہدایت کاری کی ہے اور اداکاری میں بھی قسمت آزمائی۔ وہ *پانچ*، *یووا* اور *وِگ* جیسی فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ابھینو نے سلمان خان پر الزام تراشی کی ہو، تاہم دبنگ کے 15 سال مکمل ہونے پر ان کا یہ انٹرویو ایک بار پھر فلمی حلقوں اور شائقین کے لیے چونکا دینے والا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور ان
پڑھیں:
سلمان علی آغا کا بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے کے بعد میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا نے میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور بھارتی پریزنٹر سے بات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ اگر اختتامی تقریب میں پاکستانی پریزنٹر ہوتا تو پاکستانی کپتان تقریب میں شریک ہوجاتے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے بعد ہم تو ہاتھ ملانا چاہ رہے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی اسی لیے پھر سلمان علی آغا نے بھی میچ کے بعد اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا۔
اُنہوں نے بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے کو کھیلوں کے ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔
پاکستان کے خلاف بڑی فتح کے باوجود ڈریسنگ روم میں موجود بھارتی کھلاڑی بھی میچ کے اختتام پر گراؤنڈ میں نہیں آئے۔
پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری اور بھارتی ٹیم کے رویے پر باقاعدہ احتجاج بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔
Post Views: 6