پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافی طیب بلوچ پر تشدد، پی ایف یو جے نے احتجاج کی کال دیدی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے سینیئر صحافی طیب بلوچ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے تشدد کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔
یہ اعلان ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں سینیئر صحافی طیب بلوچ اور دیگر پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان سے سوال پوچھنا جرم بن گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، گالم گلوچ
فیصلے کے مطابق احتجاجی مظاہروں کا آغاز 9 ستمبر بروز منگل شام 4 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرے سے کیا جائے گا، جس کا انعقاد راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام ہوگا۔
احتجاجی مظاہرے کا اعلان pic.
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) September 8, 2025
اگر پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اس واقعے پر معذرت نہ کی گئی تو 10 ستمبر بروز بدھ کو راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ کے باہر دوسرا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر ان دونوں مظاہروں کے باوجود پی ٹی آئی نے معذرت نہ کی تو پھر اڈیالہ جیل کے باہر اور ملک گیر سطح پر احتجاج کی کال دی جائے گی۔
ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک نے جڑواں شہروں کے تمام صحافیوں سے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی اور سیکرٹری نیئر علی نے بھی طیب بلوچ پر حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے تمام صحافیوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی طیب بلوچ پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات کا ردعمل
واضح رہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران سینیئر صحافی طیب بلوچ کو سوال کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دیگر صحافی فیصل حکیم اور اعجاز احمد نے جب انہیں بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی تشدد کا نشانہ بنے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاج کی کال اڈیالہ جیل افضل بٹ پی ایف یو جے پی ٹی آئی کارکن تشدد صحافی طیب بلوچ علیمہ خان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتجاج کی کال اڈیالہ جیل افضل بٹ پی ایف یو جے پی ٹی ا ئی کارکن صحافی طیب بلوچ علیمہ خان وی نیوز صحافی طیب بلوچ احتجاج کی کال طیب بلوچ پر پی ٹی ا ئی پریس کلب
پڑھیں:
ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
اسلام آباد:ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا تھا اس کورٹ میں ؟ یہاں لا افسران کھڑے ہیں کیا ہوا تھا یہاں پر ؟
عدالت نے کہا کہ مرکزی وکیل نہ صرف پیش نہیں ہوئیں بلکہ غیر حاضری کی کوئی مناسب وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔