ماضی کی مقبول فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کیساتھ کونسا جان لیوا حادثہ پیش آیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
1982 میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو پیش آنے والا حادثہ بھارتی سینما کی تاریخ کا ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فائٹ سین کے دوران اداکار پُنیت اسر کے ساتھ ایک غلط ٹائمنگ کے باعث امیتابھ بچن میز کے کنارے سے ٹکرا گئے تھے جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئیں۔
امیتابھ بچن کو شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک موقع پر ڈاکٹروں نے امیتابھ بچن کو "کلینکلی ڈیڈ" قرار دے دیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ جیا بچن نے امید نہیں چھوڑی اور شوہر کا علاج کرواتی رہیں۔
بعد میں ایک انٹرویو میں جیا بچن نے بتایا کہ وہ ہنومان چالیسہ (ہندوؤں کی ایک مذہبی کتاب) پڑھ رہی تھیں جب انہوں نے امیتابھ کا پاؤں ہلتے دیکھا اور اسی لمحے ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ زندگی کی طرف لانے کی کوشش کی جو کامیاب ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کی آنتوں میں شدید اندرونی چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد امیتابھ کو کئی سرجریوں سے گزرنا پڑا۔ وہ اپنی 75 فیصد جسمانی طاقت کھو چکے تھے اور دوبارہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھے۔
بعد ازاں امیتابھ بچن کو مایاستھینیا گریوس نامی ایک نایاب بیماری کی تشخیص ہوئی، جس سے پٹھوں میں کمزوری ہوتی ہے۔ اس بیماری نے بھارتی سپر اسٹار کو مزید کمزور کردیا تھا۔
تاہم اہلیہ کی جانب سے کی گئی دیکھ بھال اور ڈاکٹروں کی جدوجہد کے بعد امیتابھ ایک مرتبہ پھر صحتیاب ہوگئے اور دوبارہ فلموں میں کام شروع کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن کو کے دوران
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
کراچی کی قدیم لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران وہاں سے پرانے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقعی لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثار قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لی مارکیٹ میں سے ملنے والی اشیا کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے۔مرضی وہاب نے بتایا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے دریافت ہونے والی اشیا کی مکمل دستاویزات اورریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیا کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیا کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی نوعیت کی دریافت پر لی مارکیٹ میں مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔