ریاض: سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے مسلسل جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ساتھ ہی عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو مجرمانہ فعل اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

سعودی ولی عہد نے یقین دہانی کرائی کہ مملکت قطر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور دفاع و خودمختاری کے تحفظ میں اس کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا، جہاں اعلیٰ قیادت جنگ بندی معاہدے پر غور کر رہی تھی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

الیکشن مہم‘ سلمان اکرم راجہ کو دیامر سے واپس بھیج دیا گیا

دیامر (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم کو دیامر میں روک لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ‘ شوکت بسرا‘ ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز، 5600 سے زائد ملزمان گرفتار
  • ہماچل پردیش میں موجود اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے لیے بھارت پر دباؤ کیوں؟
  • الیکشن مہم‘ سلمان اکرم راجہ کو دیامر سے واپس بھیج دیا گیا
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟