Daily Mumtaz:
2025-11-02@16:56:54 GMT

شوہر کی سابقہ بیوی سے خوشگوار تعلق ہے: جگن کاظم

اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT

شوہر کی سابقہ بیوی سے خوشگوار تعلق ہے: جگن کاظم

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ان کا شوہر کی سابقہ بیوی کے ساتھ خوشگوار تعلق ہے اور اسی وجہ سے وہ بچوں کی اہم تقریبات جیسے گریجویشن میں اکٹھے شریک ہوتے ہیں، تاکہ بچوں کو اپنے والدین کی موجودگی اور تعاون کا احساس ہو۔

جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد وہ دوسری شادی کرنے سے ہچکچا رہی تھیں کہ کہیں یہ رشتہ بھی ناکام نہ ہوجائے، تاہم ان کے اہلخانہ چاہتے تھے کہ وہ دوبارہ زندگی کا آغاز کریں اور وہ خود بھی اس فیصلے کیلئے تیار تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی شادی ایسے شخص سے ہو جو کنوارہ نہ ہو تاکہ وہ ان کے حالات کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔

جگن کاظم نے کہا کہ ان کی ملاقات فیصل ایچ نقوی سے ہوئی جو پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے سابقہ نکاح سے دو بچے بھی تھے، شادی کے بعد ابتداء میں انہیں اپنے شوہر کے بچوں کے ساتھ تعلقات بنانے میں دشواری ہوئی کیونکہ وہ انہیں قبول نہیں کر پا رہے تھے، تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے بچوں سے قریبی تعلق قائم کرلیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان بچوں کی ماں بننے کی کوشش نہیں کرتیں کیونکہ ان کی اپنی ماں موجود ہے، بلکہ وہ ان کی زندگی میں ایک بڑے اور معاون فرد کا کردار ادا کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شوہر کی سابقہ اہلیہ عائدہ بھی نہایت مثبت اور مضبوط خاتون ہیں، ان کے ساتھ ان کا تعلق باہمی احترام پر قائم ہے اور وہ بچوں کے حوالے سے ایک دوسرے کا سہارا بنتی ہیں، عائدہ نہ صرف اپنے بچوں کے ساتھ بلکہ ان کے بیٹے حمزہ کے ساتھ بھی بہت اچھا سلوک کرتی ہیں، اسی باہمی تعاون نے ان سب کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ جس کے پہلے سے بچے ہوں، شادی تب ہی کامیاب ہوسکتی ہے جب بچوں کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کیا جائے۔

جگن کاظم کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کا اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ تعلق اچھا نہ ہو تو کسی انسان کو ایک پل کا کردار ضرور ادا کرنا چاہیے تاکہ بچوں کی اہم تقریبات جیسے شادی یا گریجویشن پر دونوں والدین موجود رہ سکیں، اسی کوشش کے نتیجے میں وہ اپنے شوہر اور ان کی سابقہ بیوی کے ساتھ بچوں کی گریجویشن میں شریک ہوئیں۔

یاد رہے کہ جگن کاظم کی دوسری شادی سال 2013 میں فیصل ایچ نقوی سے ہوئی جن سے ان کے دو بچے ہیں، جبکہ ان کا بڑا بیٹا حمزہ پہلی شادی سے ہے اور فیصل ایچ نقوی کی بھی پہلی شادی سے دو اولاد ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سابقہ بیوی کی سابقہ جگن کاظم انہوں نے کہ وہ ان بچوں کے کے ساتھ بچوں کی

پڑھیں:

فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا

فرانس میں 20 سالہ افغان شہری کو دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔

ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم پر دہشتگرد تنظیم میں شمولیت اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

ملزم کو گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رکھا گیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی یونٹ کے مطابق گرفتار نوجوان واضح طور پر جہادی نظریات کا حامی تھا اور اس پر داعش خراسان گروپ سے رابطے کا شبہ ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ اس دہشتگرد تنظیم کے لیے فنڈز بھیجتا رہا اور اس کی پروپیگنڈا مہم کے لیے ترجمہ اور مواد کی ترسیل میں معاونت کرتا رہا۔

داعش خراسان افغانستان میں سرگرم ہے اور پاکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک جیسے ازبکستان میں بھی کام کرتی ہے۔ یہ گروہ افغانستان اور روس میں بڑے مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے، جن میں مارچ 2024 میں ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملہ بھی شامل ہے جس میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق یہ افغان شہری چند سال قبل فرانس آیا تھا اور اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پہلے ہی لیون میں ایک انتظامی حراستی مرکز میں موجود تھا۔

مزید پڑھیں: مجھے دہشتگردی کے لیے پاکستان بھیجا گیا، افغان دہشتگرد کے اعتراف پر ویڈیو منظر عام پر آگئی

رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص پچھلے کچھ عرصے سے دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں زیرِ تفتیش تھا اور ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ جیسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انتہا پسندانہ مواد ایڈیٹ اور شیئر کرتا تھا۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران فرانس بارہا شدت پسند حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے جن میں اکثر حملے القاعدہ اور داعش سے متاثر افراد نے کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغان شہری داعش سے تعلق دہشتگرد گرفتار فرانس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • فرانس: داعش سے تعلق کے شبے میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا
  • پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ
  • شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
  • ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم
  • کالے جادو سے انکار پر شوہر نے کھولتا سالن بیوی کے چہرے پر انڈیل دیا
  • زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا
  • متنازع ٹوئٹ کیس, ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عاید