پاکستان نے آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (SCO-RATS) کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام رکن ممالک کے اس اعتماد کا مظہر ہے جو وہ پاکستان کی خطے میں امن و سلامتی کے لیے مخلصانہ کاوشوں اور بالخصوص دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں اس کے کردار پر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے تیانجن اجلاس کی غیر معمولی اہمیت، ڈالر کا متبادل لانا کیا آسان عمل ہے؟

چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کرے گا، جو باہمی اعتماد، مساوات اور مشترکہ ذمہ داری کے “شنگھائی اسپرٹ” کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں اہم نوعیت کی سرگرمیوں اور تقاریب کی میزبانی کرے گا جن میں سائبر انسداد دہشت گردی، معلوماتی آپریشنز، سرحدی سلامتی، دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور استعداد کار میں اضافہ شامل ہیں۔

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا ملک ہے جس نے نہ صرف اپنے عوام بلکہ خطے اور دنیا کے تحفظ اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق بطور غیر مستقل رکن، پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل 26-2025 کی مدت کے دوران انسداد دہشتگردی سمیت کئی اہم ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اصولوں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں عالمی و علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسداد دہشتگردی کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایس سی او پاکستان چیئرمین شپ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس سی او پاکستان چیئرمین شپ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون وی نیوز شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف کمشنر چوہدری ریاض سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک بھر کے سکاؤٹس کو حب الوطنی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور اور بٹراسی کالج کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جلد ہی بٹراسی کالج کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کے انتظامی اور تعلیمی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔\932

متعلقہ مضامین

  • ایس ایس پی عارف اسلم رائو نے مٹیاری کا چارج سنبھال لیا
  • جناح ٹائون کے تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چھوٹی، بڑی عینک اور پاکستان بطور ریجنل پاور
  • چینی حکام ، سرمایہکاروں سے ملاقاتیں ، مسائل تعاون کے جزبے سے بے حل کیے جائیں گے : صدر 
  • چیئرمین سی ڈی اے سے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی ملاقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
  • شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب