Daily Mumtaz:
2025-11-03@06:44:58 GMT

سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT

سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا

قومی احساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا۔سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے 4 صفحات کا استعفیٰ چئیرمین نیب کو ارسال کیا ہے۔
استعفے میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ صحت اور کچھ اور وجوہات کےباعث مزید نیب میں رہ نہیں سکتا، بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہا ہوں ، الحمدللہ میرے خلاف کرپشن الزامات میں سے کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔
سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ فوج سے انجری کے بعد بطور میجر ریٹائرمنٹ لی، 1999میں نیب کے بانی ممبران میں سے ایک تھا، 18ویں گریڈ کے افسر کے طور پر کریئر کا آغاز کیا،21گریڈ میں ڈی جی کی پوسٹ تک پہنچا، ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کے طور پر میں نے کارکردگی کے سارے ریکارڈ توڑے۔
سلیم شہزاد کے مطابق اپریل 2017 میں ڈی جی نیب لاہور تعینات ہوا، بطور ڈی جی نیب لاہور 5 سال مسلسل عہدے پر برقرار رہا، اس دوران میگا کرپشن کیسز پر کارروائی کی، کارروائی کرتے ہوئے ادراک تھا کہ جن کےخلاف کارروائی کررہا ہوں ان کا ردعمل آئےگا، لاہور میں عوام کے لیےکام کیا اور 947 ارب روپے کے برابر برآمدگیاں کرائیں، مجھ سے پہلےلاہورمیں مختلف ادوار کے17سال میں صرف 44 ارب روپےکی برآمدگیاں ہوسکی تھیں۔
سلیم شہزاد نے چیئرمین نیب سے درخواست کی ہےکہ انہیں 2 سال تک گھر رکھنےکی اجازت دی جائے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے

پڑھیں:

لوئردیر،صوبائی بارکونسل کے انتخابات میں محمد سلیم ایڈووکیٹ اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • چین نے کرپشن کے الزام میں دو سابق سینئر عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام تاریخی ہو گا،ڈاکٹر طارق سلیم
  • لوئردیر،صوبائی بارکونسل کے انتخابات میں محمد سلیم ایڈووکیٹ اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے
  • سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
  • سندھ حکومت کراچی کی عوام سے زیادتیاں بند کرے، بلال سلیم قادری
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال