بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے روند ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کا رنگ جم چکا ہے، اور دوسرے ہی میچ میں بھارت نے یو اے ای کو ایسی یکطرفہ شکست دی کہ میدان میں یکطرفہ مقابلے کا سماں بندھ گیا۔ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے ایونٹ میں اپنا فاتحانہ سفر شروع کر دیا۔
دبئی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ یو اے ای کی بیٹنگ لائن بھارتی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم صرف 13.
یو اے ای کے اوپنرعلیشان (22) اور کپتان محمد وسیم (19) کے علاوہ کوئی بھی بلے بازڈبل فیگر میں نہ جا سکا۔بھارت کی طرف سےکلدیپ یادیو نے 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں اڑا کر حریف ٹیم کی بیٹنگ کا کمر توڑ دیا۔
جواب میں بھارت نے ہدف کا تعاقب بھی اتنی ہی جارحانہ انداز میں کیا۔ابھیشیک شرما 30 رنز بنا کر واحد وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے، جبکہ شبمن گل (20) اور کپتان سوریا کمار یادیو (7) نے صرف 4.3 اوورز میں 58 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ بھارت اور یو اے ای گروپ اے میں شامل ہیں، اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ Post Views: 3
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں بھارت بھارت نے یو اے ای
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :