ٹرمپ کا بڑا اعلان: یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یورپی یونین حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک، چین اور بھارت، پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہی اٹھایا جائے گا۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس وقت بھی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، تاہم روس سے تیل خریدنے اور تجارتی ڈیل نہ کرنے کی وجہ سے ان دونوں ممالک پر دباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے دی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر میئر واشنگٹن ڈی سی نے امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وفاقی حکومت نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے دارالحکومت کو براہِ راست کنٹرول میں لے لے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بائیں بازو کے ڈیموکریٹس میئر موریئل بوسر پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ وفاقی اداروں کو غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات فراہم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بڑھ جائیں گے۔
میئر موریئل بوسر کا مؤقف ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی تارکین وطن کے ڈیٹا کو امیگریشن حکام کو نہیں دے گی۔ تاہم ٹرمپ نے عوام اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑنے پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی 50 ریاستوں میں نیشنل گارڈز عام طور پر گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں، لیکن واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ براہِ راست امریکی صدر کے ماتحت ہے۔