گزشتہ دورحکومت میں فتنتہ الخوارج سے مذاکرات، واپسی کی غلط پالیسی نےدہشگردوں کوحوصلہ دیا، دی ڈپلومیٹ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
دہشتگردی کے خلاف کامیابی اور مؤثر حکمتِ عملی کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہوتی ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی اتحاد میں مضمر ہے۔
عالمی جریدے نے خیبر پختونخوا حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کو دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج قرار دے دیا۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکسان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنز کیے لیکن گزشتہ دور حکومت میں فتنتہ الخوارج سے مذاکرات اور واپسی کی غلط پالیسی نے دہشگردوں کو حوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں۔
عالمی جریدے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کی متضاد حکمت عملی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت اب بھی مذاکرات اور محدود کارروائیوں پر زور دے رہی ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغان حکومت نے سیکڑوں فتنتہ الخوارج کے حمایت یافتہ والوں کو حکومتی ڈھانچے میں شامل کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فتنتہ الخوارج کے خاتمے کے لیے افغان حکومت کے اقدامات کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔
غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی وفاق اور خیبر پختونخوا میں اختلافات ہیں۔ وفاق کا مؤقف ہے کہ غیر قانونی مہاجرین دہشگردوں کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق دہشتگرد بدامنی اور سیاسی اختلافات سے ہی فائدہ اٹھاتے ہیں، وفاق کی ہدایات کو نظر انداز کرنا خیبر پختونخوا کو شدت پسند لہر سے نہیں بچا سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا حکومت فتنتہ الخوارج دی ڈپلومیٹ کے مطابق
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری