امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز


واشنگٹن(شاہ خالد )امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قدامت پسند نظریات کے مؤثر ترجمان، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی چارلی کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار دی گئی۔

چارلی کرک کی گردن پر گولی لگی، جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اطلاعات کے مطابق کرک کو 200 یارڈ کے فاصلے پر واقع ایک عمارت سے نشانہ بنایا گیا تھا، وہ ایک کرسی پر براجمان تھے کہ اچانک ایک گولی ان کی گرن پر لگی اور بہت تیزی سے خون بہنے لگا

۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عظیم اور تاریخی حیثیت رکھنے والے چارلی کرک اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چارلی کرک مجھ سمیت تمام لوگوں کی پسندیدہ شخصیت تھے، انہوں نے چارلی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو چکی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً ایف بی آئی نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

۔پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے، ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر چارلی کی موت افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عظیم اور افسانوی شخصیت چارلی کرک اب ہم میں نہیں رہے، 31 سالہ نوجوان کو یونیورسٹی کمپیس میں گولی ماری گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیتن یاہو نے قطر پر حملے کو پاکستان میں بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی نیتن یاہو نے قطر پر حملے کو پاکستان میں بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں: قطری وزیراعظم نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ٹرمپ کا بڑا اعلان، یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی امریکی صدر چارلی کرک

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایاہے کہ امریکی ریاست یوٹامیں مارے جانے والے نسل پرست راہنما اور صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم ٹیلر رابنسن نے انہیں ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا تھا جس میں کرک کو قتل کرنے کا منصوبے سے متعلق بتایا تھا نسل پرستی پر مبنی بیانات اورسوشل میڈیا پرآن لائن پروگرام کے ذریعے متنازع شہرت پانے والے چارلی کرک کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کاش پٹیل نے کہا کہ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ ٹیلر رابنسن نے ایک تحریری نوٹ بھی لکھا تھا تحریری نوٹ میں کہا گیا تھا کہ اسے چارلی کرک کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے اور وہ ایسا کرے گا جب کہ وہ تحریری نوٹ ضائع کردیا گیا تاہم تفتیش کاروں نے اس سے متعلق شواہد جمع کر لیے ہیں اور انٹرویوز کے ذریعے اس کے مندرجات کی تصدیق بھی ہو چکی ہے پٹیل نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیکسٹ میسج کس کو بھیجا گیا تھا یا یہ کہ کسی نے فائرنگ سے پہلے تحریری نوٹ دیکھا تھا یا نہیں.

قانون نافذ کرنے والے حکام نے کہا ہے کہ ان کا ماننا ہے ٹیلر رابنسن نے اکیلے ہی کرک کو گولی ماری تاہم یہ بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا کسی اور نے منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا تھا یا نہیں واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ ٹیلر رابنسن نے آن لائن پلیٹ فارم ڈسکارڈ پر اپنے دوستوں کو پیغام بھیجا جس میں بظاہر جرم کا اعتراف تھا اور یہ پیغام ان کی گرفتاری سے کچھ دیر پہلے بھیجا گیا تھا جریدے کے مطابق ٹیلر رابنسن کے اکاﺅنٹ سے بھیجے گئے پیغام میں لکھا ”کل یوٹا ویلی یونیورسٹی کے اندر میں ہی تھا اور اس سب کے لیے معذرت چاہتا ہوں“ دو افراد نے اس پیغام کو پڑھنے کے بعد اس کے اسکرین شاٹس محفوظ کرلیے.

خیال رہے کہ یاد رہے کہ 11 ستمبر کو امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور نسل پسند نوجوانوں کی تنظیم’ ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے“ کے سی ای او اور شریک بانی 31 سالہ چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں چارلی کرک کی ہلاکت کا اعلان کیاتھا ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ عظیم بلکہ حقیقی معنوں میں ایک لیجنڈری، چارلی کرک وفات پا گئے ہیں.

قتل کے الزام میں گرفتار22 سالہ سفید فام نوجوان ٹیلر رابنسن پر باضابطہ فرد جرم آج عائد کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے وہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوں گے ایف بی آئی ڈائریکٹر نے ”فاکس نیوز“ کو بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے اس تولیے پر ملا ہے جس میں رائفل لپیٹی گئی تھی جس سے چارلی کرک کو نشانہ بنایا گیا تھا علاوہ ازیں چھت پر پائے گئے اسکریو ڈرائیور پر موجود انگلیوں کے نشانات سے بھی ڈی این اے کی تصدیق ہوئی جو شوٹر کے اسنائپر پوائنٹ کے طور پر استعمال ہوئی تھی. 

متعلقہ مضامین

  • امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد
  • صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
  • قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
  • نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • دوحا میں اسرائیلی حملے سے 50 منٹ قبل ٹرمپ باخبر تھے، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف
  • وینزویلا میں امریکی فضائی حملے میں تین دہشت گرد ہلاک، صدر ٹرمپ
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ