اداکارہ نعیمہ بٹ کو نماز کے بعد تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اداکارہ نعیمہ بٹ کی نماز سے متعلق انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقیہد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اداکارہ نعیمہ بٹ کی نماز سے متعلق حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نماز ادا کرنے کے بعد حجاب میں دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے اس تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا، ’بے شک، نماز پوری کائنات میں سب سے محفوظ جگہ ہے، شب بخیر۔‘
نعیمہ کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ بعض صارفین نے اداکارہ کی اس پوسٹ کو سراہا، جبکہ دیگر نے تصویر میں موجود اداکارہ کے میک اپ پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
کچھ صارفین نے اسے "نماز میک اپ ٹیوٹوریل" کہہ کر طنز کیا، اور بعض نے یہ بھی کہا کہ مشہور شخصیات مذہب کا حوالہ دے کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
اداکارہ نعیمہ بٹ کی جانب سے تاحال اس ٹرولنگ پر کوئی ردِعمل یا کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور خود پر کی جانے والی تنقید کا بھرپور جواب بھی دیتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
لاہور: اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے تحت پنجاب حکومت نے ایسے شہریوں کے لیے خوشخبری سنائی ہے جو اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی یا توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے اہل درخواست گزاروں کو 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر سود کے اپنے گھر کی ضروری تعمیراتی ضروریات پوری کر سکیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کم اور متوسط آمدن رکھنے والے خاندانوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا اور گھروں کی محفوظ تعمیر و مرمت میں مالی مدد دینا ہے۔
دو مختلف کیٹیگریز میں قرض فراہم کیا جائے گا
اس اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلی کیٹیگری ان افراد کے لیے مختص ہے جو اپنے موجودہ گھر کی چھت کی مرمت، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی یا ضروری تعمیراتی کام کروانا چاہتے ہیں۔ ایسے درخواست گزار 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے، جس کی واپسی 9 سال کے دوران آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی۔ اس کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 4 ہزار 700 روپے ہوگی۔
دوسری کیٹیگری ان شہریوں کے لیے رکھی گئی ہے جو اپنے گھر میں توسیع، جیسے دوسری منزل یا اضافی کمروں کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جسے بھی 9 سال میں واپس کرنا ہوگا۔ اس قرض کی متوقع ماہانہ قسط تقریباً 9 ہزار 300 روپے ہوگی۔
درخواست کیسے دیں؟
اپنی چھت محفوظ چھت پروگرام 2026 کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد پنجاب حکومت کے مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کراتے وقت شناختی اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
وہ افراد جو انٹرنیٹ کے ذریعے درخواست نہیں دے سکتے، ان کے لیے متبادل سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایسے شہری اپنی درخواست متعلقہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔
حکومت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنی تمام معلومات اور دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ درخواست کی جانچ کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔