پاکستان نے آئی ایم ایف سے نیا میونسپل ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
پاکستان نے آئی ایم ایف سے نیا میونسپل ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں 213 ارب روپے لاگت سے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے نیا میونسپل ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی۔
جناح میڈیکل کمپلیکس کا منصوبہ تین سال میں فنڈز اکٹھے کرنے کی شرط کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف نے منصوبے کی مزید تفصیلات طلب کی ہیں، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے کا فنڈ مشن 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد میں قیام کرے گا۔فنڈنگ مسائل کے حل کے لیے ای سی این ای سی نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور متبادل طور پر ہنگامی بجٹ سے 30 ارب روپے جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے منصوبے کے لیے میونسپل ٹیکس کے ذریعے وسائل اکٹھے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
جناح میڈیکل کمپلیکس میں ایک ہزار بستروں کے ساتھ جدید سہولتیں شامل ہوں گی، حکومت اسے 2028 کے وسط تک مکمل کرنے کی خواہاں ہے۔ منصوبے کے لیے ابتدائی ساڑھے تین ارب روپے کمپنی کے قیام اور بھرتیوں کے لیے جاری کیے جائیں گے۔اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلوں میں ایک ماہ کے استثنا کی تجویز پر بات کرے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد یہ ریلیف پورے ملک کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں دیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے، دفترخارجہ پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو کا حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل کا مطالبہ وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلیے بجلی بلز میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار امریکی پالیسی کی ناکامی ہے، فارن افیئرز اے آئی سی او پی کانفرنس 2025 کامیابی سے تعلیمی اور صنعتی فرق کو کم کرتی ہے سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف سے
پڑھیں:
ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد:ایف آئی اے نے یوٹرن لیتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کے لیے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کراچی زون کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درج ایف آئی آر نمبر 32 کے حوالے سے لیگل کمنٹس، سی ایف آر کے عنوان سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلہ ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی زون کی اجازت سے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کے نام جاری کیا گیا ہے جس میں عدالت میں مقدمہ منسوخ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
مراسلے میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت بھی طلب کرلی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے۔