ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
پاکستان کو ستمبر 2024 میں واڈا کی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ ایجنسی کے نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے کچھ اصلاحی اقدامات کی تکمیل نہیں کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (ایڈاپ) کے خلاف تعمیل کا عمل اس وقت بند کر دیا گیا جب تمام بقیہ اصلاحی اقدامات مکمل ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ستمبر میں واڈا کی فالو اپ تصدیق نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ پاکستان اب مزید سخت نگرانی کے تحت نہیں ہے، جس سے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ واڈا نے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شاہد اسلام کو ای میل کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی قیادت میں اصلاحی اقدامات کیے گئے، جن میں پالیسی کو ہم آہنگ کرنا اور طریقہ کار میں اصلاحات شامل تھیں تاکہ پاکستان وقت پر سخت عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔یاسر پیرزادہ کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ یہ صرف ایک بیوروکریٹک کامیابی نہیں بلکہ پاکستانی ایتھلیٹس اور اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے زندگی کی علامت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک ایسے ملک کے لیے جو بڑے اسپورٹس پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیت دکھانے کی تیاری کر رہا ہے، واڈا کی جانب سے یہ منظوری ایک اہم قدم ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر جنوری تک اہم اینٹی ڈوپنگ تقاضے پورے نہ کیے جاتے تو اس سے خودکار طور پر عدم تعمیل کا سامنا کرنا پڑتا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ایتھلیٹس کو قومی پرچم تلے مقابلہ کرنے سے روکا جا سکتا تھا اور کھیلوں میں عالمی تنہائی کا خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔ گزشتہ سال واڈا نے سات قومی اینٹی ڈوپنگ اداروں کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا تھا اور انہیں نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے بقیہ اصلاحی اقدامات کرنے کے لیے مزید چار ماہ دیے تھے۔ ان ممالک میں نمیبیا، پاکستان، پاناما، ساموا، سینیگال، یوگنڈا اور یوراگوئے شامل تھے۔مئی میں ادارے کے صدر وٹولڈ بانکا نے کھیلوں میں کارکردگی بڑھانے والی دواں کے استعمال کو روکنے کی کوششوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی نوعیت پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈوپنگ کو سیاسی بنانے کی کوششیں بہت پریشان کن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اینٹی ڈوپنگ ماحول کو سیاسی بنانے کی مزید کوششیں دیکھ رہے ہیں۔ کھیل کے لیے صاف ستھری جدوجہد میں سیاست یا ذاتی مفادات کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں سیلاب سے 97شہری جاں بحق، 4500دیہات متاثر ہوئے،پی ڈی ایم اے پنجاب میں سیلاب سے 97شہری جاں بحق، 4500دیہات متاثر ہوئے،پی ڈی ایم اے عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کی جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا سیلابی صورتحال کے پیش نظرملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان دوحہ پر اسرائیلی حملہ، سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نگرانی کی فہرست پاکستان کو

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ۔ ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔\932

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ لیدر ورلڈ، پیرس، کا اختتام، پاکستانی ٹیکسٹائل کی پذیرائی
  • سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت کے لئے انتظامات مزید سخت
  • سعودی عرب کو نیوکلیئر ہتھیار سے اپنے تحفظ کا اختیار مل گیا، خبر ایجنسی
  • مالدیپ : میڈیا کی نگرانی کیلیے طاقتور کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط
  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے
  • ایجادات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، جانئے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
  • پاکستان کے مؤقف کو ماننا پڑا؛ آئی سی سی نے سازشی میچ ریفری کو نکال دیا
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم