ایمان مزاری بیٹیوں کی طرح ہے، بڑا ہونے کے ناطے سمجھا رہا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں تو بطور چیف جسٹس اور بڑا ہونے کے ناطے انہیں سمجھا رہا تھا، میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے طوفان کھڑا کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایک کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ روز کمرہ عدالت میں ایمان مزاری ایڈوکیٹ کے ساتھ تلخ کلامی والے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں کل اسے سمجھا رہا تھا۔
ان کا کہناتھاکہ میں نے کہا آپ میرے فیصلوں سے اختلاف کر سکتی ہیں، ذات پر بات نہ کرتیں، میں نے تو نہیں کہا کہ میں پکڑ لوں گا، اِس بات کو کل سے پھیلایا جا رہا ہے، ہادی صاحب کھڑے تھے میں نے کہا انہیں پکڑ کر لے جاؤ ورنہ توہینِ عدالت کی کارروائی کروں گا، توہینِ عدالت کی کارروائی ہوئی تو بچی کا کیرئیر خراب ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ میں نے بچوں کی طرح سمجھایا لیکن وہ سمجھ نہیں رہی تھی، بار بار کہہ رہی تھی کہ بنیادی حقوق، کیا اِس کورٹ کے بنیادی حقوق نہیں ہیں؟
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایمان مزاری چیف جسٹس کی طرح
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-14
اسلام آباد ،راولپنڈی (صباح نیوز) ڈینگی کا پھیلا ئوجاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 67 مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔