بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی قبائلیوں پر گولیاں برسا دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 10 افراد مارے گئے۔بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مائو نواز)کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ماونواز جنگجووں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔ جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
اس آپریشن میں بھارتی فوج کی سربراہی میں چھتیس گڑھ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، ضلعی پولیس کی یونٹ ای-30، سی آر پی ایف کی خصوصی فورس کمانڈو بٹالین فار ریزولیٹ ایکشن سمیت دیگر فورسز نے حصہ لیا۔دوسری جانب عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوج نے جنگل میں مین پور تھانہ حدود میں سرچ آپریشن کے دوران نہتے قبائلیوں کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ رواں برس صرف چھتیس گڑھ میں مختلف کارروائیوں میں اب تک 241 ماو نوازوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی چوک فلائی اوور منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم ٹی چوک فلائی اوور منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا جج سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا قتل، سزائے موت کالعدم قرار، ملزم سپریم کورٹ سے بری مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ٹرمپ کا امن انعام حاصل کرنے کا دبا وکسی صورت فیصلہ سازی پر اثرانداز نہیں ہوگا، نوبل کمیٹی اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماں پر حملہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج نے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ