بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم "بیٹل آف گالوان" کی شوٹنگ کا آغاز لداخ میں کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست لداخ کے علاقے لیہہ میں شروع ہوئی، جس کا آغاز روایتی گنیش پوجا سے کیا گیا۔

پوجا کی تقریب کے بعد فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی کی گئی، جس میں پروڈکشن ٹیم اور قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ 

https://www.

instagram.com/reel/DN3h6Jg0Fub/?utm_source=ig_web_copy_link

فلم "بیٹل آف گالوان" 2020 کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے جب بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان وادی گلوان میں ایک جھڑپ ہوئی تھی۔

دو ممالک کے درمیان جنگ پر مبنی کسی فلم میں سلمان خان پہلی بار جلوہ گر ہوں گے جبکہ مداح اس فلم کو اداکار کے کیریئر کا ایک نیا موڑ قرار دے رہے ہیں۔

یہ فلم نہ صرف ایک جنگی ڈراما سسپنس ہے بلکہ اس میں شائقین کے لیے بڑا سرپرائز بھی ہے۔

پہلی بار سلمان خان اور بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ ایک ساتھ پردۂ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

https://www.instagram.com/p/DOX7ZYbCAK-/?utm_source=ig_web_copy_link

ان کے ساتھ ساتھ ابھلاش چوہدری، انکور بھاٹیہ، وپن بھاردواج، ابھی شری سین، نربھئے چوہدری، سدھارتھ مولی اور زین شا بھی اہم کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

یاد رہے کہ 6 جولائی 2025 کو فلم کا آفیشل موشن پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

صرف ایک منٹ اور 22 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں سلمان خان خون آلود چہرے، تیز نظروں اور فوجی وردی میں دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا یہ روپ مداحوں کو پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔

https://youtu.be/9G6gBpby58g

اگرچہ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، لیکن اندرونی ذرائع کے مطابق فلم جنوری یا جون 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بیٹل آف گالوان سلمان خان کی روایت کے مطابق عید پر ریلیز نہیں ہوگی بلکہ ناظرین کو نئے سرپرائز کے طور پر کسی اور بڑے موقع پر دیکھنے کو ملے گی۔

یہ فلم سلمان خان فلمز (SKF) کے بینر تلے بن رہی ہے جبکہ اس کی کہانی چنتن گاندھی، سریش نائر اور چنتن شاہ نے لکھی ہے۔

فلم کی پروڈکشن ٹیم کے مطابق فلم میں صرف جنگی منظرنامے نہیں بلکہ جذبات، قربانی اور قومی جذبے کو بھی بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق فلم کی

پڑھیں:

بشریٰ بی بی کی جیل سہولیات سے متعلق تہلکہ خیز بیان

پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہنے والے شاعر و گلوکار سلمان احمد نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کو سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سب سے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اپنی کزن کے ذریعے اندرونی ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ بشریٰ بی بی کو نہ صرف قیدیوں کے مقابلے میں سب سے اچھا کھانا دیا جا رہا ہے بلکہ انہیں باقاعدگی سے تہذیب بیکری کی مٹھائی، کے ایف سی چکن اور خشک میوہ جات بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سب سے زیادہ سہولیات حاصل ہیں اور وہ کسی قسم کی محرومی کا شکار نہیں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی کزن جلد ہی سہولیات کی ایک مکمل فہرست بھی فراہم کرے گی۔ سلمان احمد کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو ممکنہ زہر دیے جانے کے خدشات کے پیش نظر جیل میں باہر کا کھانا منگوانے کی اجازت نہیں، تاہم بشریٰ بی بی کے معاملے میں ایسا کوئی خطرہ لاحق نہیں کیونکہ وہ ایک "قیمتی اثاثہ" ہیں۔تاہم سلمان احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ متعدد صارفین نے ان کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ " تہذیب بیکرز مٹھائی بیچتے ہی نہیں"، اس لیے ان کا مؤقف حقیقت کے برعکس ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی نے بھی سلمان احمد کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اور بے بنیاد اور "احمقانہ" ٹویٹ پر کب معذرت کریں گے؟ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کئی بار ہدایت دے چکے ہیں کہ ایسی غیر مصدقہ اور متنازع باتوں سے گریز کیا جائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بعد ازاں اظہر مشوانی نے اپنا یہ ٹویٹ مبینہ طور پر ڈیلیٹ بھی کر دیا، لیکن اس سے پہلے ہی یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا تھا اور صارفین کی بڑی تعداد نے سلمان احمد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
  • پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • بشریٰ بی بی کی جیل سہولیات سے متعلق تہلکہ خیز بیان
  • غزہ کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، حاجی حنیف طیب
  • جیا بچن نے ریکھا کو گھر بلا کر واضح کردیا کہ ’اصل مسز بچن‘ کون ہے