خاتون وکیل ایمان مزاری کی جانب سے اداروں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول نے خصوصی پراسیکیوٹرز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو سائبر کرائمز کی کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟

وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد میں زیر سماعت اس مقدمے کے لیے 3 وکلا کو پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں بیرسٹر فہد ارسلان چوہدری، بیرسٹر منصوراعظم اور محمد عثمان رانا شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقرر کیے گئے پراسیکیوٹرز کی فیس نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) دا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایڈووکیٹ ایمان مزاری اڈیالہ جیل سے رہا

یہ مقدمہ معروف وکیل اور سماجی رہنما ایمان مزاری کے خلاف اداروں کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا مہم چلانے سے متعلق درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ادارے ایمان مزاری پراسیکیوٹرز مقرر سائبر کرائم سوشل میڈیا مہم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایمان مزاری پراسیکیوٹرز مقرر سوشل میڈیا مہم ایمان مزاری کے خلاف

پڑھیں:

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔

ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • مشرف علی زیدی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • معروف صحافی مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر