ملک میں گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
حکومت کی جانب سے حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے دعوے کے باوجود چینی، چاول اور انڈے سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوگئی ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.
ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیاز، ٹماٹر، آلو، چاول، انڈے اور چینی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال مونگ، ماش، ایل پی جی، لکڑی اور کپڑے بھی مہنگے ہوئے۔
حالیہ ایک ہفتے میں پیاز 12.17 فیصد، ٹماٹر 10.47 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 3.57 فیصد، چاول 1.63 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 1.52 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 90 فیصد، چینی 29 فیصد، آٹا 18.65 فیصد تک مہنگا ہوا۔
اعداد وشمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، گزشتہ ہفتے آٹا 9.80 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 3.20 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.10 فیصد کمی کے ساتھ 4.89 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.13 فیصد کمی کے ساتھ5.23فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.11 فیصد کمی کے ساتھ 5.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.09 فیصدکمی کے ساتھ 5.85 فیصد رہی اور 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.06 فیصد کمی کے ساتھ 5.15 فیصد رہی ہے۔ Post Views: 5
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مہنگائی میں اضافے کی فیصد کمی کے ساتھ مہنگائی کی شرح ادارہ شماریات حالیہ ہفتے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :