اگر میئر بنا تو نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز


نیویارک کے میئر کے امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ میں اگر میئر بنا تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا حکم دوں گا۔
زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی امریکا میں گرفتاری ظاہر کرے گی کہ نیویارک عالمی قوانین پرعمل کرتا ہے۔
اس سے قبل بھی زہران ممدانی نے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کی نیویارک آمد پر گرفتاری کو یقینی قرار دیا تھا۔
زہران ممدانی کی نیو یارک میں بڑھتی مقبولیت پر صدر ٹرمپ نے بھی بلآخر یہ تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زہران ممدانی کی جیت یقینی ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پہلی بار کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ زہران ممدانی نیویارک کے میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ردعمل میں ممدانی کی بحیثیت میئر جیت پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا تھا۔
تازہ ترین پولز میں زہران ممدانی دیگر تمام امیدواروں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ 46 فیصد امیدوار ممدانی کو ہی ووٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ نیویارک کے میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسامعہ حجاب اغوا کیس کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر نے ملزم کو معاف کردیا حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے اسپیشل رپورٹر کو ہنگامی اپیل مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی روس میں 7.

4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی امریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو کی کی نیویارک پر گرفتاری

پڑھیں:

پینٹاگون کی یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اس فیصلے پر آخری دستخط صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرنے ہیں۔

امریکی میڈیا اور حکام کے مطابق پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو رپورٹ کی ہے کہ یوکرین کو یہ میزائل دینے سے امریکا کے اپنے دفاعی ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے باوجود صدر ٹرمپ نے حال ہی میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ یہ میزائل یوکرین کو دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات سے ایک روز قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی تھی جس میں پیوٹن نے خبردار کیا کہ ٹوماہاک میزائل ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ جیسے بڑے شہروں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ان کی فراہمی امریکا روس تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ ٹوماہاک کروز میزائل 1983 سے امریکی اسلحے کا حصہ ہیں۔ اپنی طویل رینج اور درستگی کے باعث یہ میزائل کئی بڑی عسکری کارروائیوں میں استعمال ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تم پر آٹھویں دہائی کی لعنت ہو، انصاراللہ یمن کا نیتن یاہو کے بیان پر سخت ردِعمل
  • غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
  • سابق امریکی صدر اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی
  • پینٹاگون کی یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری
  • ممدانی کی مقبولیت: نظام سے بیزاری کا اظہار!
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
  • 33 سال بعد واشنگٹن کا جوہری تجربات بحال کرنے کا فیصلہ
  • مہدی جو کی گرفتاری صدر کے دورہ گلگت بلتستان کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے، بشارت ظہیر
  • نیویارک کا پہلا مسلمان میئر؟ ظہران ممدانی کے وعدوں نے انتخابات کو پرجوش بنادیا
  • حافظ طاہر مجید کی میئر حیدرآباد سے ملاقات، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ