نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک شہر کے ڈیموکریٹک میئر امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر وہ میئر منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلیا جائے۔

ممدانی نے کہا کہ نیتن یاہو کی امریکا میں گرفتاری اس بات کا ثبوت ہوگی کہ نیویارک عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ زہران ممدانی نیویارک کے میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کے مطابق ممدانی کی ممکنہ جیت عوامی بغاوت کا نتیجہ ہوگی۔

یاد رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا۔ اس انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار کرٹیس سیلوا، سابق گورنر اینڈریو کومو اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز سے ہوگا۔ امکان ہے کہ ایریک ایڈمز انتخاب سے دستبردار ہوجائیں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مہدی جو کی گرفتاری صدر کے دورہ گلگت بلتستان کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے، بشارت ظہیر

پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ گرفتاری کی وجہ کیا ہے؟ یہ عمل صرف اور صرف صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ گلگت کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کارکن اور جیالے کی حیثیت سے مہدی جو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مہدی جو نے گورنر کا آفیشل پیج بہت پہلے ڈیلیٹ کر لیا تھا اب گرفتاری کی وجہ ہی نہیں بنتی۔

متعلقہ مضامین

  • تم پر آٹھویں دہائی کی لعنت ہو، انصاراللہ یمن کا نیتن یاہو کے بیان پر سخت ردِعمل
  • غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
  • سابق امریکی صدر اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک
  • ممدانی کی مقبولیت: نظام سے بیزاری کا اظہار!
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
  • مہدی جو کی گرفتاری صدر کے دورہ گلگت بلتستان کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے، بشارت ظہیر
  • نیویارک کا پہلا مسلمان میئر؟ ظہران ممدانی کے وعدوں نے انتخابات کو پرجوش بنادیا
  • حافظ طاہر مجید کی میئر حیدرآباد سے ملاقات، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ