وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی تھیٹر آرٹسٹوں سے ملاقات، نئے ڈراما ایکٹ پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے معروف تھیٹر آرٹسٹوں قیصر ثناء اللہ اور نسیم وکی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ای ڈی پکار اطہر مسعود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں تھیٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے نئے ڈراما ایکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی صحافیوں کو نوکریوں سے نکالنے کی دھمکی؟ پرانی ویڈیو وائرل
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ حکومت ایسا ڈرامہ ایکٹ لانا چاہتی ہے جو تھیٹر انڈسٹری کی مشاورت سے مرتب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تھیٹر ایسوسی ایشن کی دو تجاویز کو نئے ایکٹ میں شامل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تھیٹر میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے بعد ڈراموں کے معیار میں بہتری آئی ہے، تاہم بعض تھیٹرز کے بارے میں اب بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تھیٹر سے فحاشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کسی کے باپ کے خرچ پر اپنے بچوں کو جاپان لے کر نہیں گئیں، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری نے کہا نے مزید کہا کہ گلی محلوں میں تھیٹر قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تھیٹر کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی ناگزیر ہے۔ ہم ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں فیملیز اعتماد کے ساتھ ڈرامے دیکھنے آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر ڈراموں میں خواتین کو نشانہ بنا کر جملے بازی بند ہونی چاہیے اور اچھے، سماجی موضوعات پر مبنی ڈرامے پیش کیے جائیں۔
انہوں نے زور دیا کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کو تھیٹر میں پروموٹ کیا جائے تاکہ تھیٹر کا مجموعی ماحول تبدیل ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تھیٹر ڈراما ایکٹ عظمیٰ بخاری قیصر ثناء اللہ نسیم وکی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تھیٹر ڈراما ایکٹ قیصر ثناء اللہ نسیم وکی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب وزیر اطلاعات کہ تھیٹر
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کے لیے انتھک محنت کو سراہا اور ان کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ویٹ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پنجاب میں اگلے سال کے لیے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی اور اس کے روڈ میپ پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جامع ویٹ پالیسی شہباز شریف صوبوں سے مشاورت مریم نواز وزیراعظم پاکستان وی نیوز