فنکارہ کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر کو دو سال قید
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
مصر کی ایک عدالت نے معروف فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنادی۔
عرب میڈیا کے مطابق الاسکندریہ کی عدالت میں وفا عامر نے ٹک ٹاکر مروہ یسری کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر غلط بیانی کرتے ہوئے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔
عدالت کے روبرو مروہ یسری نے اعتراف کیا کہ اس نے وفا عامر پر الزام لگایا تھا کہ وہ انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور اسی کے نتیجے میں مشہور فٹبالر ابراہیم شیکا ہلاک ہوئے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ الزمالک کلب کے یہ کھلاڑی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اپریل 2025 میں 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں یہ معلومات اسکندریہ میں مقیم ایک شخص سے ملی تھیں جسے بیک بکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد وفا عامر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مصری عدالت اور وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وفا عامر
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی سے کہیں کوئی پھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے، جج کے ریمارکس
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔
اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو مَل کر بیٹھ جائیں! تعویز دھاگا کریں یا مکمل سیاست کر لیں، یا شاید اُنکی سیاست مذہب کی بنیاد پر ہے؟
پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔