ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
دبئی(سب نیوز) ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 128 کا ہدف دیدیا۔ شاہین آفریدی نے 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے ، پاکستانی بیٹرز نے مایوس کن آغاز کیا ،صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے جبکہ محمد حارث 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سلمان آغا نے 12 گیندوں پر صرف تین رنز بنائے۔فخر زمان 17 جبکہ محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ صاحبزادہ فرحان 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سے ہار کا خوف، بھارتی پوجا پاٹ پر اتر آئے پاکستان سے ہار کا خوف، بھارتی پوجا پاٹ پر اتر آئے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم پنجاب میں تباہی کے بعد بپھرے ریلے سندھ میں داخل، گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب پاکستان و مصر کے وزرائے خارجہ کا فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے
ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کھیلنے کے مسئلے پر قائم ڈیڈ لاک برقرار ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کو شرکت سے روک دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے پی سی بی میں اعلیٰ سطح کی مشاورت جاری ہے، جس میں چیئرمین محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر اہم عہدیداران شامل ہیں۔
آج دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے یو اے ای کے خلاف میچ شروع ہونا تھا، مگر پی سی بی کو اب تک انڈین ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی سی سی کی جانب سے ریفری کی تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی تو پاکستان کی ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی کے دیگر حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صرف آئی سی سی کی جانب سے ریفری تبدیلی کی تصدیق پر ہی ٹیم کو میچ کے لیے بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو بتایا تھا کہ ٹاس کے وقت شیک ہینڈ نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان میڈیا منیجر کو بھی ہدایت دی تھی کہ اس واقعے کو ریکارڈ نہ کیا جائے۔
میچ کے بعد پاکستانی میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر اینڈریو رسل نے کہا کہ انہیں بھارتی بورڈ کی ہدایات موصول ہوئی ہیں، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف رویے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو وہ ایشیا کپ کے باقی میچز میں حصہ نہیں لے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی ایشیا کپ پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی ڈیڈلاک برقرار وی نیوز