ٹی 20 ایشیاکپ: افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی 20ایشیاء کپ کے 11 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے گیارویں میچ میں افغانستان کی پلیئنگ الیون میں صدیق اللہ اٹل، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، درویش رسولی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں ۔
سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں پیتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، چاہریتھ اسلانکا، داسن شناکا، ونندو ہرسانگا، ڈیونتھ ویلا لاگے، دشمانتھا چمیرا اور نووان تھوشارا شامل ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لئے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کیلئے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔