’’ٹک ٹاک نے مجھے صدر بننے میں مدد دی‘‘، ٹرمپ کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
واشنگٹن/بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ متوقع ہے، جس میں تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کے مستقبل پر بھی اہم فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اس معاہدے پر بات کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے بائٹ ڈانس سے امریکی مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔ اگر یہ ڈیل طے پا گئی تو ایپ کو امریکہ میں بند ہونے سے بچایا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ کانگریس نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر جنوری 2025 تک ٹک ٹاک امریکی ملکیت میں نہ آیا تو ایپ بند کر دی جائے گی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے قانون پر فوری عملدرآمد نہیں کیا کیونکہ ان کے مطابق ٹک ٹاک لاکھوں صارفین کے درمیان نہایت مقبول ہے اور سیاسی طور پر بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ٹرمپ نے جمعرات کو کہا: ’’مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، اس نے میری انتخابی مہم میں بھی مدد کی۔ ٹک ٹاک ایک قیمتی اثاثہ ہے اور امریکہ اس پر اختیار رکھتا ہے۔‘‘
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ نئی ملکیت کے ڈھانچے میں چین کو کس حد تک کنٹرول حاصل ہوگا اور کانگریس اس معاہدے کی منظوری دے گی یا نہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بائٹ ڈانس کا الگورتھم ٹک ٹاک امریکہ میں بھی استعمال ہوگا، جس پر سکیورٹی خدشات باقی ہیں۔
اس کے علاوہ دونوں رہنما تجارتی مسائل، سیمی کنڈکٹرز، ایوی ایشن معاہدوں، سویا بین کی خریداری اور فینٹانائل کیمیکلز کی برآمدات جیسے امور پر بھی بات کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ڈیل امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کسی حد تک نرمی لا سکتی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک
پڑھیں:
میئرلندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا، صدرٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا۔(جاری ہے)
صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میئر لندن صادق خان کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ہمارے پاس بھی کچھ برے میئرز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں جرائم کی شرح انتہائی بلند ہے، صادق خان امیگریشن کیلئے بھی آفت ہیں۔