ایشیا کپ کا بڑا سرپرائز، شاہین کی بیٹنگ دیکھ کر بھارتی کھلاڑی بھی تعریف کرتے نظر آئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ 2025 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی شاندار بولنگ کے ساتھ ساتھ جارحانہ بیٹنگ کے باعث بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
بھارت کے خلاف اہم میچ میں جب پاکستان 83 رنز پر سات کھلاڑیوں سے محروم ہو چکا تھا، اس نازک موقع پر شاہین نے کریز سنبھالا اور صرف 16 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ ان کی یہ اننگز نہ صرف ٹیم کے لیے قیمتی ثابت ہوئی بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی جوش و خروش سے بھر دیا۔
یو اے ای کے خلاف میچ میں بھی شاہین نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے محض 14 گیندوں پر 29 رنز اسکور کیے، جس میں تین چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ ان کی یہ پرفارمنس ثابت کرتی ہے کہ وہ صرف خطرناک بولر ہی نہیں بلکہ ایک کارآمد بیٹر بھی بن چکے ہیں، جو مشکل مواقع پر ٹیم کے لیے رنز جوڑ سکتے ہیں۔
بھارت کے لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے بھی شاہین کی جارحانہ بیٹنگ کی تعریف کی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں عمان کے خلاف بھارت کے آخری گروپ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کلدیپ نے کہا کہ جب بولنگ کرتے ہیں تو بیٹرز کو پڑھنے کی کوشش کی جاتی ہے، اور کچھ بیٹر اس وقت واقعی بہترین کھیل رہے ہیں، شاہین آفریدی ان میں شامل ہیں، پچھلے دو میچوں میں ان کی بیٹنگ متاثر کن رہی ہے۔
کلدیپ یادو کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ میں غلطیوں سے سیکھنا بھی ضروری ہے اور ہر میچ کھلاڑی کو بہتری کا ایک نیا موقع فراہم کرتا ہے۔ شاہین آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی نہ صرف حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے بلکہ پاکستان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ بنتی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ کے دوران سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 میں شریک سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد، سورنگا نیروشن ویلالاگے، افغانستان کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے دوران یہ افسوسناک خبر انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے دی، جس کے بعد وہ ہنگامی طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس مشکل گھڑی میں ویلالاگے سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
میچ کے دوران ویلالاگے نے چار اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی، تاہم اپنے آخری اوور میں افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے انہیں لگاتار پانچ چھکے جڑ دیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کی ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11ویں اور گروپ بی کے آخری میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔