اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے صوبے کو شمالی، وسطی اور جنوبی خطوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جماعت کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کی۔ اجلاس میں صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری کے ساتھ ساتھ مرکزی چیف آرگنائزز سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، علامہ وقار رضوی، علامہ نظر حسین، علامہ ارشاد علی، سید ظہیر نقوی، شبیر ساجدی، طاہر حسن، سید جواد کاظمی اور ارشاد حسین بنگش نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے صوبے کو شمالی، وسطی اور جنوبی خطوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تینوں خطوں کے لیے علیحدہ علیحدہ آرگنائزر اور کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، جن کے نام فائنل کر کے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

یہ آرگنائزنگ کمیٹیاں اپنے اپنے خطوں میں فوری طور پر فعالیت کا آغاز کریں گی اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائیں گی۔ شرکائے اجلاس نے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری کو مشکل اور کٹھن حالات میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیمی جدوجہد کو مزید منظم، فعال اور مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا تاکہ ملت کی نمائندگی کے سفر کو مزید جِلا بخشی جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کو مزید

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا

پشاور کی نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پشاور کی نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے کہا کہ تفتیشی شعبے میں شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کیس کی غیر جانب دارانہ اور بروقت تفتیش ہوگی تاکہ مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ ایس ایس پی عائشہ گل نے کہا کہ عوام کو انصاف دلانے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ، پولیس کیخلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
  • دوحہ اجلاس فلسطین کا مزید جنازہ نکالنے کے مترادف ہے، علامہ جواد نقوی
  • پشاور ہائیکورٹ: پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
  • شیعہ تنظیموں کیجانب سے خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان
  • خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا
  • خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • ڈیرہ مراد جمالی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس