اتباع نبیؐ مسلمان کی اللہ کے رسولؐ سے تعلق کی بنیاد ہے‘ دردانہ صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ضلع شمالی علاقہ عبدالعزیز اور فاروق اعظم میں جلسہ سیرت النبی ؐکا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر سابق قیمہ پاکستان دردانہ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حب نبی،اطاعت نبی اور اتباع نبیؐ ایک مسلمان کی اللہ کے رسول سے تعلق کی بنیاد ہے۔ اس کے بغیر ایمان بالرسل کی کوئی حقیقت نہیں۔ آپ ؐکی زندگی امت کی فلاح کی جدوجہد اور بخشش کے لیے اللہ کے حضور سجدہ ریزی میں گزری۔ صحابہ کرامؐ نے نبی کریم ؐ سے محبت، اطاعت اور اتباع کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں ہمارا تعلق بھی نبی کریم ؐ سے حبّ نبویؐ، اطاعت نبویؐ اور اتباع نبویؐپر مبنی ہونا چاہیے اس وقت نبی ؐسے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم دین اسلام کی حفاظت، فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت، اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور نبی کے مشن کو تھام کر نظام کی تبدیلی کی جد وجہد کریں۔جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے منسلک ہوکر عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کی تعمیر کریں۔ ناظمہ ضلع شمالی سحر سلطانہ نے پروگرام میں مختلف عوامی کمیٹیوں کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ یہ کمیٹیاں اپنی گلی محلّوں کے مسائل اپنے ہی لوگوں کے ساتھ مل کرحل کریں گی اور معاشرے کو پر سکون بنانے میں اپنا موثّر کردار ادا کرسکیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شمالی کوریا جلد ایٹمی تجربہ کرسکتا ہے: دفاعی خبر ایجنسی کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی کوریا کی دفاعی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کم جونگ ان فیصلہ کرتے ہیں تو شمالی کوریا بہت جلد جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اگر فیصلہ کرتے ہیں تو شمالی کوریا کچھ ہی عرصے میں ملک کی Punggye-ri جوہری تجربہ گاہ میں جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شمالی کوریا روس کی تکنیکی مدد سے اضافی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے تاکہ وہ ایسے سیٹلائٹ حاصل کر سکے جن کی صلاحیت موجودہ سیٹلائٹس سے بہتر ہو۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا اب تک 6 دفعہ جوہری تجربہ کرچکا ہے اور شمالی کوریا نے سب سے آخری جوہری تجربہ سال 2017 میں کیا تھا۔